تازہ ترین
نیتن یاہو کیخلاف سیاسی دباؤ بڑھنے لگا، 7 اکتوبر کے حملے کی آزادانہ تحقیقات کے بل کی ابتدائی منظوری
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے لیے سیاسی مشکلات بڑھنے لگیں، اسرائیلی پارلیمنٹ نے 7 اکتوبر 2023ء کے حملے اور اس روز ہونے والی سیکیورٹی ناکامیوں کی آزادانہ تحقیقات کے لیے قانون سازی کی ابتدائی منظوری دے دی۔
تحقیقات کے بل کے حق میں 65 جبکہ مخالفت میں 50 ارکان نے ووٹ دیا، یہودی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے ساتھ عرب اقلیت کی نمائندہ جماعتوں نے بھی بل کی حمایت کی۔
قانون کو حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے مزید 3 مراحل سے گزرنا ہو گا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کی مدتِ عہدہ محدود کرنے اور فوجداری مقدمات کا سامنا کرنے والے وزیرِ اعظم کو عہدے پر برقرار رہنے سے روکنے کے بلوں کی بھی ابتدائی منظوری دے دی۔
نیتن یاہو گزشتہ ماہ انتخابات میں پارلیمانی اکثریت کھونے کے بعد عبوری وزیرِ اعظم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے واقعے کی حقیقت سامنے لائی جائے گی۔
دوسری جانب نیتن یاہو آزادانہ تحقیقات کے مخالف ہیں اور چاہتے ہیں کہ تحقیقاتی کمیشن حکومت کے ماتحت کام کرے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

