تازہ ترین
ایران کے جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار، میزائل پروگرام مذاکرات کا حصہ نہیں
تہران (صداۓ سچ نیوز) سینئر ایرانی ذرائع نے کہا ہے کہ ایرانی دفاعی صلاحیتوں سے متعلق امور بشمول میزائل پروگرام پر مذاکرات کی گنجائش نہیں ہے۔
ایرانی و اسارئیلی میڈیا نے رائٹرز کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سینئر ایرانی ذرائع نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے باوجود جوہری پروگرام پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں، خصوصاً اس کے میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کی کوئی بات نہیں ہو سکتی، یہ کسی صورت بھی امریکا کے ساتھ مذاکرات کا حصہ نہیں ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی غیر یقینی حکمتِ عملی، ایران جنگ ختم کرنے کی کوشش یا بڑھتا ہوا دباؤ؟
ایرانی ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز پر امریکا کی جانب سے جاری ناکہ بندی امن مذاکرات کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
دوسری جانب آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران کے ہتھیار سازی کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے اور ایران کے ان تمام اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اسرائیل کے خلاف ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہو رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: روس ایران کے معاملےمیں ثالث نہیں ہے،ضرورت پڑنے پرمذاکرات میں مدد کیلئے تیار ہیں، ترجمان کریملن
اسرائیل کے مطابق ان حملوں سے ایران کی بیلسٹک میزائل تیاری کی صلاحیت کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور فی الحال وہ نئے میزائل تیار کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا۔
جمعے کے روز صحافیوں کو دی گئی ایک بریفنگ میں سینئر فوجی حکام نے کہا کہ ان کی ابتدائی جائزوں کے مطابق ایران جلد ہی اپنی کچھ پیداواری صلاحیتیں بحال کرنے کی کوشش کرے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

