Connect with us

تازہ ترین

’ٹرمپ کی توانائی ناکہ بندی کا خاتمہ چاہتے ہیں‘، کیوبا نے امریکی حکام سے مذاکرات کی تصدیق کر دی

cuba

ہوانا (صداۓ سچ نیوز) کیوبا نے تصدیق کی ہے کہ اس کے دارالحکومت ہوانا میں حالیہ دنوں میں امریکی حکام کے ساتھ اہم مذاکرات ہوئے ہیں جنہیں کیوبا نے احترام اور پیشہ ورانہ انداز میں ہونے والا تبادلہ قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کیوبا کی وزارتِ خارجہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ مذاکرات میں کسی قسم کی دھمکی یا آخری تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل

کیوبا نے واضح کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ تیل کی ناکہ بندی کا خاتمہ ان مذاکرات کی اولین ترجیح ہے، حکام نے اس اقدام کو معاشی دباؤ اور عالمی سطح پر بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے کئی شرائط رکھ دی ہیں جن میں سیاسی قیدیوں کی رہائی، سیاسی اصلاحات اور معیشت کو کھولنے کے اقدامات شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی اور ماضی میں ضبط کیے گئے اثاثوں کے معاوضے جیسے معاملات بھی اٹھائے ہیں جبکہ کیوبا میں بیرونی اثر و رسوخ پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا پر فوجی کارروائی کے اشاروں اور تیل فراہم کرنے والے ممالک پر محصولات کی دھمکیوں کے باعث صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جبکہ توانائی بحران کے سبب کیوبا کو شدید معاشی مشکلات اور انسانی بحران کے خدشات کا سامنا ہے۔

ادھر میکسیکو، اسپین اور برازیل سمیت کئی ممالک نے کیوبا کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل پر زور دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

market market
پاکستان4 گھنٹے ago

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ مہنگائی میں اضافہ، غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح گزشتہ برس...

budget-2025-26-1 budget-2025-26-1
پاکستان4 گھنٹے ago

نئے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی تجویز،بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نئےمالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلےہفتےمیں پیش کیا جائے گا،حکومت نےبجٹ آئی ایم...

pta pta
پاکستان4 گھنٹے ago

ادویات کی آن لائن تشہیر، ڈریپ نے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنیکی درخواست کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیرقانونی فروخت کے معاملے...

pm shahbaz sharifand saudi prince pm shahbaz sharifand saudi prince
پاکستان4 گھنٹے ago

پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر کے فنڈز موصول

اسلام (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈ موصول ہو گئے۔...

cuba cuba
تازہ ترین4 گھنٹے ago

’ٹرمپ کی توانائی ناکہ بندی کا خاتمہ چاہتے ہیں‘، کیوبا نے امریکی حکام سے مذاکرات کی تصدیق کر دی

ہوانا (صداۓ سچ نیوز) کیوبا نے تصدیق کی ہے کہ اس کے دارالحکومت ہوانا میں حالیہ دنوں میں امریکی حکام...

plane plane
پاکستان4 گھنٹے ago

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی۔ پاکستان ایئر...

alama-iqbal alama-iqbal
پاکستان5 گھنٹے ago

مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکیم الامت،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی آج اکیس اپریل کو اٹھاسی ویں برسی مکمل...

irani women irani women
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں

خرم آباد (صداۓ سچ نیوز) جنگ بندی ختم ہونے کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی ایران میں حکومت کے...

board ofpeace board ofpeace
تازہ ترین5 گھنٹے ago

غزہ کی تعمیرِ نو، بورڈ آف پیس کے نمائندوں کے دبئی میں مذاکرات

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق بورڈ آف پیس کے نمائندوں کے دبئی کی ملٹی نیشنل...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان5 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔...

Trending