تازہ ترین
آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمتیں تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور قیمتیں تقریباً تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔
تیل کی رسد میں اضافے کے امکانات اور عالمی منڈی میں ممکنہ اضافی سپلائی نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور بحری جہازوں کی آمدورفت کو لاحق خطرات کے اثرات کو کم کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 66 سینٹ یعنی 0.7 فیصد کمی کے بعد 88 ڈالر 71 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ اس سے قبل برینٹ کی قیمت 31 اگست کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 60 سینٹ یعنی 0.8 فیصد گر کر 79 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔ کاروباری سیشن کے دوران اس کی قیمت 26 اگست کے بعد کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
ڈی بی ایس بینک کے شعبہ توانائی کے سربراہ سوورو سرکار کے مطابق حالیہ دنوں میں برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بڑی حد تک ختم ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی مسلسل بندش کے باوجود رسد کی صورت حال نسبتاً بہتر ہے، جبکہ سرمایہ کار مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور بحری نقل و حمل میں رکاوٹوں کے ساتھ مستقبل میں تیل کی ممکنہ اضافی رسد کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سپلائی بڑھنے کے امکانات نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا ہے، اگرچہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی بدستور تیل کی ترسیل کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

