پاکستان
بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ
اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے جب کہ ایف بی آر کا دوسرا نمبر اور سی ڈی اے کا تیسرا نمبر ہے۔
رپورٹ میں 56 ادارہ جاتی ٹائپالوجیز، 10کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18 ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی جب کہ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا۔
ڈسکوز 61ا عشاریہ1اسکور کے ساتھ سب سے زیادہ رسک والے ادارے قرار پائے ہیں، صرف ڈسکوز ہائی رسک بینڈ میں آیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ رسک والے 10اداروں میں ایف بی آر 54 اعشاریہ 4 اسکور کے ساتھ دوسرے، سی ڈی اے 49 اعشاریہ 5 اسکور کے ساتھ تیسرے، پاسکو 47 اعشاریہ ایک اسکور کے ساتھ چوتھے اور این ایچ اے 43 عشاریہ4 اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح پاکستان ریلوے 41 اعشاریہ 1 اسکور کے ساتھ چھٹے، بی آئی ایس پی 40 اعشاریہ 1 اسکور کے ساتھ ساتویں، پاکستان پوسٹ 39 اعشاریہ 9 اسکور کے ساتھ آٹھویں، ایس این جی پی ایل 39 اعشاریہ 3 اسکور کے ساتھ نویں اور ای ٹی پی بی 39 اعشاریہ 3 اسکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

