تازہ ترین
وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی، حملہ آور ٹیچر نکلا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) وائٹ ہاؤس ڈنر میں حملہ کرنے والے شخص کی شناخت سامنے آگئی جو کہ ایک سابق ٹیچر ہے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے اعزاز میں رکھے گئے عشائیے میں فائرنگ کرنے والے گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے کول تھامس ایلن کے طور پر کی، جو لاس اینجلس کا رہائشی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس کے مطابق 31 سالہ کول ایک کیلٹیک گریجویٹ ہے جو پارٹ ٹائم ٹیچر اور گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا ہے۔
میڈیا بریفنگ میں میئر واشنگٹن نے بتایا کہ واحد مسلح شخص لابی میں سیکرٹ سروس کی طرف بڑھا ، سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار نے اسے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 7 ماہ میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں
واشنگٹن کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ مشتبہ شخص واشنگٹن ہلٹن ہوٹل میں مہمان تھا لیکن یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی کہ مشتبہ شخص نے حملہ کیوں کیا؟ مشتبہ شخص کا ہدف کون تھا؟ یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوٹل کی ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لیا جائے گا کہ حملہ آور ہتھیار کے ساتھ اندر کیسے داخل ہوا ، مبینہ حملہ آور کے پاس ایک شاٹ گن، ایک ہینڈ گن اور متعدد چاقو تھے ، ملزم کو پیر کے روز عدالت میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے پیش کیا جائے گا ۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

