پاکستان
7 ماہ میں پاکستان کی ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ایران سے درآمدات 78کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایران سے درآمدات 76کروڑ50 لاکھ ڈالرز تھیں۔
ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں ایران سے درآمدات تقریباً2 فیصد بڑھیں، پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کرچکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال 18 فیصد کا اضافہ ہوا تھا، مالی سال 2024 سے 2025میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں، مالی سال 2023 سے 24 میں ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب 3کروڑ70 لاکھ ڈالرز تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں
ذرائع کے مطابق اس سےقبل مسلسل 3 مالی سال ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر رہیں تھیں، امریکی پابندیوں کےباعث بینکنگ چینلزکا نہ ہونابرآمدات صفررہنے کی بڑی وجہ تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

