تازہ ترین
ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، عباس عراقچی کا دعویٰ
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے، اس لیے ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، تہران اس پر غور کر رہا ہے۔
اس سے قبل ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں روس نے ایران اور امریکا میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
صدر پیوتن نے ایران کے سپریم لیڈر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکا سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہے، ایرانی حکومتی قیادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، مارکو روبیو
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس خطے کے ملکوں اور خصوصاً ایران کے مفادات میں جو ممکن ہوا کرے گا، روس ایران اسٹریٹجک تعلقات جاری رہیں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام مشکل دور سے جلد گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا۔
وہ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ دورہ اسلام آباد میں حکام کے ساتھ مثبت مشاورت ہوئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

