Connect with us

تازہ ترین

’خلیج فارس کی ڈولفنز‘، ایران نے آبنائے ہرمز میں چھوٹی آبدوزیں تعینات کر دیں، ایرانی بحریہ

strait of hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ ہلکی اور چھوٹی آبدوزیں آبنائے ہرمز میں  تعینات کر دی گئی ہیں جو کسی بھی دشمن کو روکنے اور تباہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ جدید خطرات اور آپریشنل ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی یہ آبدوزیں اس وقت بالکل الرٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آبدوزیں طویل وقت تک سمندر کی تہہ میں خاموشی سے موجود رہ کر نگرانی کر سکتی ہیں اور ضرورت پڑنے پر دراندازی کرنے والے اہداف کو تباہ بھی کر سکتی ہیں۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ’یہ آبدوزیں، جنہیں ہمارے بحری افسران ‘خلیج فارس کی ڈولفنز’ کے نام سے جانتے ہیں ہماری بحری طاقت کا اہم حصہ ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں یہ آبدوزیں ایرانی جنگی جہاز کے شہداء کے نام سے منسوب ایک  آپریشن کے دوران آبنائے ہرمز میں سطح آب پر آئیں تاکہ ایران کی دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جا سکے جس کے بعد وہ اپنی کارروائیوں کے لیے سمندر کی گہرائی میں واپس چلی گئیں۔




Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

gold gold
پاکستان17 منٹس ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین23 منٹس ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین31 منٹس ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین38 منٹس ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان24 گھنٹے ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان1 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Containers Containers
پاکستان1 دن ago

کنٹینرز کی واپسی کیلئے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے اسلام آباد انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان2 دن ago

دہشتگردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسزکو خراج تحسین پیش کرتے...

Trending