Connect with us

پاکستان

تکریم شہداء و تجدید عہد کانفرنس، شہیدِ سید علی خامنہ ای کو خراجِ عقیدت، ایران ولبنان پر جارحیت کی مذمت

Honoring Martyrs and Renewing the Pledge Conference, paying tribute to martyr Seyyed Ali Khamenei, condemning aggression against Iran and Lebanon

سرگودہا (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی ادارہ الباقر کے شعبۂ تبلیغات "مجلس علماء امامیہ پاکستان” کے زیر اہتمام “تکریم شہداء و تجدید عہد کانفرنس” منعقد ہوئی جس میں مختلف اضلاع سے سینکڑوں آئمہ جمعہ والجماعت، مبلغین امامیہ اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

کانفرنس میں شہدائے مقاومت خصوصاً شہید سید علی خامنہ ای اور شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی گئی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل، مجلس علماء امامیہ پاکستان کے رہنما بزرگ عالم دین علامہ ملک نصیر حسین نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ کئی دہائیوں تک حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل رہے اور انہوں نے لبنان کے نہایت حساس اور بحرانی حالات میں قیادت کی ذمہ داری سنبھالی۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصراللہ نے لبنان میں سنی، شیعہ اور دیگر مذاہب و طبقات کے درمیان اتحاد و وحدت کو فروغ دیا، مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا اور پارلیمنٹ میں موثر نمائندگی کی راہ ہموار کرتے ہوئے لبنان کو “یک جسم و یک جان” کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصراللہؒ نے نہ صرف لبنان بلکہ پورے خطے میں محور مقاومت کو مضبوط کیا۔ ان کی ولی فقیہ سے وابستگی کا یہ عالم تھا کہ جب یمن کے مزاحمتی رہنماؤں نے انہیں اپنا امام قرار دیا تو انہوں نے جواب دیا کہ “میرا امام ولی فقیہ، امام سید علی خامنہ ای ہیں، میں خود ان سے ہدایات لیتا اور ان کے حکم کی تعمیل کرتا ہوں۔”

اس موقع پر علامہ ملک نصیر حسین نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ نے مقاومت کو اس قدر مضبوط بنیادیں فراہم کیں کہ آج اسرائیل کی جارحیت کے مقابلے میں لبنان کی مزاحمت تاریخی انداز میں جواب دے رہی ہے اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کر رہی ہے۔

بعد ازاں ممتاز عالم دین اور بین الاقوامی ادارہ الباقر کے ڈائریکٹر تعلقاتِ عامہ علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید علی خامنہ ای کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ امام خامنہ ایؒ نے پوری دنیا میں امت سازی، اتحاد و وحدت اور بین المسالک ہم آہنگی کا پرچم بلند کیا۔ انہوں نے مختلف مکاتب فکر کے علماء و فقہاء کو قریب لانے کے لیے عالمی سطح پر کانفرنسوں اور اداروں کا قیام عمل میں لایا اور اتحاد امت کو نقصان پہنچانے والے عوامل کے حوالے سے تاریخی فتاویٰ جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ شہید امت امام سید علی خامنہ ای نے ایران کو دفاعی لحاظ سے انتہائی مضبوط بنایا۔ انہیں مستقبل کے خطرات کا بخوبی ادراک تھا، اسی لیے انہوں نے ایران کی دفاعی حکمت عملی کو جدید خطوط پر استوار کیا اور میزائل ٹیکنالوجی سمیت دفاعی میدان میں غیر معمولی پیشرفت کی بنیاد رکھی، جس کے باعث آج ایران عالمی استعمار خصوصاً امریکہ کے مقابلے میں سربلند کھڑا ہے۔

علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی نے کہا کہ معنوی اعتبار سے سید علی خامنہ ای حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور حضرت عباسؑ سے خصوصی توسل رکھتے تھے اور ان مقدس ہستیوں کے ساتھ ان کا گہرا روحانی تعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت نے انقلاب اسلامی ایران کو نئی قوت اور تازگی عطا کی ہے اور پوری دنیا میں ظلم کے خلاف ایک مضبوط محاذ تشکیل پا چکا ہے۔

کانفرنس سے مجلس علماء امامیہ پاکستان کے مدیر مسئول علامہ ضیغم عباس نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے ایران کی مضبوطی، استقامت اور امریکہ و استعمار کے مقابلے میں کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور شہید کے بلندی درجات کے لیے مصائب امام حسینؑ بیان کیے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں علمائے کرام کی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ علماء کا بنیادی فریضہ ظلم و ظالم کے خلاف پیدا ہونے والے عوامی جذبات کو صحیح سمت دینا، بیداری اور تبیین کے ماحول کو برقرار رکھنا اور معاشرے میں شعور و آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

اس کے علاوہ کانفرنس سے سرفراز حسینی، محمد حسین مہدوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس کے اختتام پر شہدائے اسلام و مقاومت کے لیے دعا کی گئی جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد، بیداری اور مظلوم اقوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ ایران اور لبنان پر امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی بھرپور مذمت کی گئی۔ پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایران کی حمایت اور جنگ بندی کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہا گیا اور امریکہ و اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی عوام اور قیادت کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی ادارہ الباقر ایک دینی و سماجی ادارہ ہے جو تبلیغ دین، تحقیق اور سماجی خدمت کے شعبوں میں عرصہ دراز سے سرگرمِ عمل ہے۔ ادارہ اپنے بانی و سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں مختلف دینی، علمی اور سماجی خدمات انجام دے رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lahore-police lahore-police
پاکستان1 دن ago

کہوٹہ سے راولپنڈی آتے ہوئے قیدی وین سے14 قیدی فرار

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) کہوٹہ سے راولپنڈی منتقل کیے جانے والے قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہوگئے، واقعے...

supreme-court supreme-court
پاکستان1 دن ago

شادی میں دلہن کو ملنے والے سونے کے زیورات اس کی مکمل ذاتی ملکیت ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کور ٹ نے خواتین کے حق میں اہم فیصلہ جاری کر دیاہے، سپریم کورٹ...

Sohail Afridi Sohail Afridi
پاکستان1 دن ago

سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم...

Trump Trump
تازہ ترین1 دن ago

ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے، جو کل دوحہ میں ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے۔...

pakistan-and-italy pakistan-and-italy
پاکستان1 دن ago

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ

پاکستان اور اٹلی کے درمیان 6.3 ارب روپے کے رعایتی قرض کا معاہدہ طے پا گیا،وزارت اقتصادی امورکےسیکرٹری محمد حمیر...

heatwave heatwave
تازہ ترین1 دن ago

فرانس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ، درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز

پیرس (صداۓ سچ نیوز) فرانس اس وقت شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، جہاں کئی علاقوں میں درجہ حرارت...

crude-oil-prices crude-oil-prices
پاکستان1 دن ago

سانگھڑ میں بوبی آئل فیلڈ سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار شروع

سانگھڑ (صداۓ سچ نیوز) ضلع سانگھڑ میں واقع بوبی ڈیپ ون کنویں سے قبل از وقت خام تیل کی پیداوار...

rain rain
پاکستان1 دن ago

ملک بھر میں یکم جولائی سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے ملک میں جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ محکمۂ موسمیات...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین1 دن ago

قطر میں منجمد 12ارب ڈالرز کے اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز جاری کیے جائیں گے، ایرانی صدر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے...

american embassadar american embassadar
تازہ ترین1 دن ago

قطر و پاکستان کی ثالثی سے واشنگٹن و تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے، رچرڈ شمیئرر

مسقط (صداۓ سچ نیوز) عمان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ شمیئرر کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کی...

Trending