پاکستان
امریکا نے پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف اہم شراکت دار قرار دے دیا
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں میں پاکستان کو ایک اہم اور کلیدی شراکت دار قرار دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کے کردار کو سراہا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے میدان میں ایک قابلِ اعتماد اتحادی ثابت ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایٹمی ملک کو جغرافیے سے مٹانے کی دھمکی ذہنی دیوالیہ پن کی عکاس ہے، پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل
ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق پاکستان خطے میں داعش خراسان کے خلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ اسلام آباد کے ساتھ فوجی شراکت داری کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر نتائج حاصل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستی، تعاون اور مشترکہ عزم کا براہِ راست عکس ہیں۔
سربراہ امریکی سینٹکام نے مزید بتایا کہ وسطی ایشیائی ممالک بھی افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خطرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق دہشت گرد سرگرمیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث افغانستان بدستور امریکا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جبکہ امریکی نگرانی کی فہرست میں افغانستان اب بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

