Connect with us

پاکستان

ملک میں 10ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، غیرملکی سرمایہ 218 فیصد بڑھ گیا

SECP

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں رواں سال فروری سے اپریل تک 10 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نےکمپنیوں کی رجسٹریشن کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق فروری سے اپریل کے دوران 10ہزار 511 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 8 ہزار693 تھی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ اپریل میں 4 ہزار 82 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، 22 سے زائد ممالک کے سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا مجموعی سرمایہ 218 فیصد بڑھا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کا مجموعی اداشدہ سرمایہ 88 کروڑ 20 لاکھ روپے رہا جبکہ گزشتہ سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ادا شدہ سرمایہ 27 کروڑ 70 لاکھ روپے تھا۔

ایس ای سی پی کے مطابق پاکستان میں تجارت،خدمات، معلوماتی ٹیکنالوجی، تعمیرات اور معدنیات کی کمپنیاں رجسٹر کرائی گئیں، کمپنیوں کی ریگولیٹری کمپلائنس میں 61 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح تین ماہ میں 61 ہزار 960 کمپنیوں نے سالانہ ریٹرنز جمع کرائیں جبکہ گزشتہ سال 38 ہزار 326 کمپنیوں نے ریٹرنز جمع کروائے تھے۔

ایس پی سی پی کے مطابق نان لسٹڈ کمپنیوں کے شیئرسرٹیفکیٹس کو ڈیجیٹلائز کرنے کا آغاز ہوگیا ہے، الیکٹرانک شیئرز سےکمپنیوں کے شیئر ہولڈنگ تنازعات کا خاتمہ ممکن ہوگا، اسلام آباد، کراچی،لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد میں سہولت مراکز قائم کیے جائیں گے۔

ایس ای سی پی  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی رجسٹریشن کے نظام کو مزید خودکار بنایا جائے گا اور کمپنیوں کے نام ریزویشن کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

heavy-rain heavy-rain
پاکستان2 منٹس ago

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر...

iranian army chief iranian army chief
تازہ ترین8 منٹس ago

ایران کا امریکی فوجیوں کو پکڑنے یا مارنے پر 30 ہزار ڈالرز انعام کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو ہلاک یا گرفتار کر کے حوالے کرنے والے افراد...

asim-ifthikhar asim-ifthikhar
پاکستان20 منٹس ago

پاکستان کا افغان عوام سے اختلاف نہیں، طالبان حکومت کی پالیسیوں پر اعتراض ہے، عاصم افتخار

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ طالبان حکومت خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیےخود...

gaza gaza
تازہ ترین34 منٹس ago

ہماری فوج کو غزہ میں ہر رات 30 سے 40 افراد کو ہلاک کرنا چاہیے، اسرائیلی قومی سلامتی مشیر

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن...

middle-east middle-east
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران کے خلاف طویل ہوتی جنگ، مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک امریکا سے مایوس

ایران کے خلاف جنگ امریکا کیلئے سفارتی میدان میں تباہ کن ثابت ہوا۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی سیکیورٹی کیلئے...

blast blast
تازہ ترین13 گھنٹے ago

روس کے یوکرین پر نئے فضائی حملے، اسٹیل پلانٹ تباہ، یوکرین کا ماسکو پر جوابی ڈرون حملہ

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کی جانب سے گزشتہ رات یوکرین پر فضائی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے...

Transport-Alliance Transport-Alliance
پاکستان14 گھنٹے ago

مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے ہڑتال 40 دن کیلئے موخر کرنے کا...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان14 گھنٹے ago

پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ہے، حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے نے ہمیں ایک مصیبت...

sheikh-hasina sheikh-hasina
تازہ ترین14 گھنٹے ago

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے، بنگلادیش کا دو ٹوک اعلان

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ...

images-of-3-iranian-pilots images-of-3-iranian-pilots
تازہ ترین14 گھنٹے ago

ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر فضائی حملے کے بعد قطر میں مبینہ طور پر گرفتار 3 ایرانی پائلٹس کی تصاویر جاری کردیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے 2 مارچ کو قطر میں امریکی فوجی اڈے پر فضائی حملے کے بعد لاپتا...

Trending