پاکستان
پوری کوشش ہے ایران، امریکا مذاکرات کا ایک اور دور ہو، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کا ایک اور دور ہو۔
برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ ہم دوسرے دور اور مستقل امن کے حوالے سے پُرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے روشن ترین دور سے گزر رہا ہے، دنیا میں پاکستان کو ایمان دار ثالث کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جس پر عالمی قیادت کو مکمل اعتماد ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کی طرح مجھے بھی پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے مذاکرات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کردار کی بھی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی و عسکری قیادت کی شراکت داری نے عالمی سطح پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کیا، وزیراعظم
انہوں نے افغانستان سے جنگ کے سوال پر کہا کہ ہم نے کابل سے صرف ایک درخواست کی تھی کہ یہ ضمانت دیں کہ دہشت گرد گروہوں کو افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اگر صدر ٹرمپ مداخلت نہ کرتے تو دنیا جنوبی ایشیا میں بڑی تباہی دیکھ سکتی تھی اور شاید کوئی زندہ نہ بچتا جو بتا سکتا کہ کیا ہوا۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان5 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان8 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

