Connect with us

پاکستان

فضائی آلودگی، پاکستان میں شہریوں کی اوسط عمر میں کمی ریکارڈ

smog

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں فضائی آلودگی انسانی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ بن گئی۔ ملک میں سالانہ تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار افراد قبل از وقت موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے قومی اسمبلی کو آگاہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا کہ زہریلی ہوا اور اسموگ کے باعث پاکستانیوں کی اوسط عمر میں دو سال 7 ماہ تک کی کمی واقع ہو رہی ہے۔ باریک زہریلے ذرات، جنہیں ‘پی ایم ٹو پوائنٹ فائیو’ کہا جاتا ہے، انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں ۔ ان کی وجہ سے دل، پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بڑے شہروں خصوصاً لاہور اور اس کے گرد و نواح کو شدید اسموگ اور خطرناک فضائی آلودگی والے علاقوں میں شامل کرتے ہوئے اسے صحتِ عامہ کا سنگین مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ سردیوں میں صورتحال مزید ہولناک شکل اختیار کر لیتی ہے۔

تحریری جواب میں خبردار کیا گیا کہ 2030 تک پاکستان کی شہری آبادی 120 ملین تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے فضائی آکودگی مزید بڑھے گی۔

ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے ‘قومی کلین ایئر پالیسی دو ہزار تئیس’ کے تحت وفاقی اور صوبائی سطح پر مشترکہ اقدامات تیز کر دیئے ۔ زرعی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف نگرانی اور قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

trump-jd-vance trump-jd-vance
تازہ ترین6 گھنٹے ago

کیمپ ڈیوڈ میں ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیروں کا خفیہ اجلاس، ایران اور یمن تنازع پر تفصیلی غورکیا گیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ قومی سلامتی مشیروں نے کیمپ ڈیوڈ میں خفیہ اجلاس کیا،جس...

Yemen Yemen
تازہ ترین6 گھنٹے ago

یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، سیکڑوں ہلاکتیں، خطے میں جنگ کا خدشہ

صنعا (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن بھر میں حکومتی افواج اور حوثی...

Rana Sanaullah Rana Sanaullah
پاکستان6 گھنٹے ago

عسکری اور سیاسی قیادت نے طے کیا ہے دھرنے، لانگ مارچ اسلام آباد سے دور ہونے چاہئیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت نے...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان6 گھنٹے ago

نابالغ بچوں کے نان و نفقہ پر اہم فیصلہ، والدین کی رضامندی سے بھی خرچہ کم یا معاف نہیں ہوسکتا،عدالت

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتےہوئے قرار...

Operations in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan Operations in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan
پاکستان6 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائیوں کے دوران  فتنہ الخوارج کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں دوں گا، امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ڈیزل کی برآمد پر پابندی کی منظوری نہیں...

Trump Trump
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو...

sparco sparco
پاکستان18 گھنٹے ago

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی’’جناح ون‘‘ 2028 میں چاند پر اترے گی،چیئرمین سپارکو

چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا...

Police-India Police-India
تازہ ترین18 گھنٹے ago

جنس تبدیلی کی مخالفت، بیٹے نے چیٹ جی پی ٹی سے معلومات لے کر ماں کو قتل کردیا

لکھنؤ (صداۓ سچ نیوز) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں خاندانی تنازع اور جنس کی تبدیلی کی...

mental-health mental-health
پاکستان18 گھنٹے ago

پاکستان میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت کی ضرورت ہے، وزیر مملکت مختار برتھ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیرمملکت صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان گلوبل مینٹل ہیلتھ سمٹ کی اختتامی تقریب سے...

Trending