تازہ ترین
افغان طالبان نے ملک بھر میں مظاہروں پر مکمل پابندی لگادی
کابل (صداۓ سچ نیوز) افغانستان میں طالبان رجیم نے مظاہروں پر مکمل پابندی لگا دی۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نئی قانون شرطہ (پولیس قانون) کی منظوری دی ہے جس کے تحت افغانستان بھر میں ہر قسم کے مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
افغان وزارت انصاف کی جانب سے آج باقاعدہ قانون شرطہ جاری کیا گیا ہے جس میں پولیس کے مختلف شعبوں میں فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق قانون شرطہ کی شق 50 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پر کسی بھی قسم کا مظاہرہ ممنوع ہے۔
خیال رہے کہ افغان طالبان نے حال ہی میں اپنی پولیس فورس کا نام تبدیل کرکے ’شرطہ‘ رکھا ہے۔
پولیس قانون میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار گرفتاری کے دوران ایسے اقدامات سے گریز کریں گے جن سے زیر حراست افراد یا ملزمان کی جسمانی صحت یا عزت نفس کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔
قانون کے تحت کسی بھی قیدی یا ملزم کو عدالتی حکم کے بغیر لاٹھی، کوڑے یا کیبل سے مارنے یا کسی بھی دوسرے طریقے سے تشدد کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

