پاکستان
میر رضا نےآخری 12گھنٹےکہاں گزارے،کس سے ملاقاتیں اور باتیں کیں؟ اہم انکشافات سامنے آگئے
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان میر رضا نے موت سے قبل کے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے،کس کس سے ملاقاتیں اور باتیں کیں؟ تحقیقاتی ٹیم نے میر رضا کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے ہیں۔
اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ آئندہ دنوں میں میڈیا پر جاری کی جائے گی۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تفتیشی حکام نے بتایا کہ لاش ملنےکے مقام مقام پر میر رضا کے ساتھ کوئی نہیں تھا۔میر رضا آخری 12 گھنٹے انویسٹمینٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔
ایک روز قبل 27 جولائی کو شام 5:54 بجے میر رضا شارع فیصل پر احمد راجہ نامی شخص سے ملا۔ احمد راجہ میر رضا کے درمیان 70 سے 80 لاکھ کی انویسٹمنٹ کی بات ہوئی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق بینک میر رضا کی قرض کی ایک درخواست کو مسترد کرچکا تھا جس پر میر رضا نے اپنی بہن کے نام پر قرضےکی درخواست دلوائی۔
میر رضا کو شام 7:05 پر بینک سے کال موصول ہوئی جس میں ان کی بہن کے نام پر ایک کروڑ روپے قرض منظور ہونےکا بتایا گیا۔
میر رضا انویسٹمنٹ کے لیے فاروق محمود کو بھی متعدد بار کہہ چکا تھا۔ رات 8:23 بجے فاروق محمود نےکال کرکے میر رضا سے انویسٹمنٹ سے معذرت کرلی۔
موت سے محض 4 گھنٹے قبل میر رضا نے رات 11:50 بجے دوست عبدالرزاق کے ساتھ غفار کباب ہاؤس پر کھانا کھایا۔
میر رضا نے رات 12بجے فون پرصارم سید سے ہنگامی بنیادوں پر 3 کروڑ روپے قرض دینےکا کہا اور اسے میسج کیا کہ ” اگر اسے قرض نہیں ملا تو کل کی صبح میرے لیے بہت مشکل ہوجائے گی”، جس کے بعد میر رضا نے رات 02:23 بجے گھر پر آکر سب سے پہلے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ بند کردیا۔
میررضا نے 2:42 پر فیس بک، لنکڈ ان، اسنیپ چیٹ اکاؤنٹس بندکیے۔ منگیتر نے بے چینی میں 03:10 پر میر رضا کو کئی کالز اور میسجز کیے لیکن میر رضا نے منگیتر کی کسی کال یا میسج کا جواب نہیں دیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق منگیتر نے میسجز میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس غائب ہونے پر تشویش کا اظہارکیا۔
رات 3:18 پر میر رضا نےاپنے اکاؤنٹس سے رقم والدین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی، رات 3:42 پر میر رضا گھر سے اپنی دکان پر پہنچا، دکان سے میر رضا نے سکیورٹی گارڈکا پستول نکال کر ساتھ لیا۔ میر رضا 3:52 پر سکیورٹی گارڈکا پستول لےکر واپس گھر پہنچا اور 4:09 پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعےگھر سے نکلا۔
پولیس حکام کے مطابق 4:22 پر میر رضا نے سفرکے دوران اپنا موبائل فون آف کرکے باہر پھینک دیا۔ میر رضا آن لائن ٹیکسی کے ذریعے 4:35 پر جائے وقوعہ پر پہنچا۔ میر رضا کو رات 4:38 پر جائے وقوعہ کے قریب اکیلے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔آخری ویڈیو لاش ملنے کے مقام سے 100 سے 150 میٹر فاصلے کی ہے۔
ذرائع کے مطابق میر رضا کے قتل کے حوالے سے تاحال کوئی مثبت شواہد سامنے نہیں آسکے۔ اس سلسلے میں وائرل بیانیےکے برعکس بالکل مختلف حقائق سامنے آرہے ہیں اور آئندہ ہفتے میں اہم بیان جاری کیے جانےکی توقع ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

