پاکستان
بسنت میں ’قیدی نمبر 804‘ والی پتنگیں نظر آئیں گی، علیمہ خان
راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بسنت میں “قیدی نمبر 804”والی پتنگیں نظر آئیں گی۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات اس لیے بنائے گئے۔ تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ وہ ملک سے فرار ہو جائیں گے۔ مگر عمران خان بھاگے نہیں۔ بلکہ ہر کیس کا قانونی طور پر مقابلہ کیا
انہوں نے کہا کہ جب عمران خان سرخرو ہو گئے ہیں۔ تو اب انہیں سزا سنانے کے لیے کوئی جج بھی دستیاب نہیں۔ ججز کو انصاف کی فراہمی کے لیے کرسی پر بٹھایا جاتا ہے۔ لیکن اگر کوئی جج دباؤ کے باعث انصاف نہیں کر سکتا۔ تو اسے خود کو اس مقدمے سے الگ کر لینا چاہیے۔
علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ جج ڈوگر ایک سال سے القادر کیس کی سماعت نہیں کر رہے۔ جبکہ توشہ خانہ ٹو کیس میں جیل انتظامیہ وکالت نامے پر دستخط تک نہیں کروانے دے رہی۔ یہ دونوں مقدمات اتنے کمزور اور احمقانہ ہیں کہ پانچ منٹ میں نمٹائے جا سکتے ہیں۔ جج ڈوگر کی عدالت ہمارا اگلا پڑاؤ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیز الائنس کی جانب سے 8 فروری کو پاکستان بند کرنے کی کال دی گئی ہے۔ تاکہ عوام کو بتایا جا سکے کہ ان کا ووٹ چوری کیا گیا۔
علیمہ خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایک دن کے لیے سب کچھ بند کر کے اس شخص کے لیے کھڑے ہوں جو تقریباً تین سال سے ناحق قید میں ہے۔ اگر عمران خان عوام کے لیے جیل کاٹ سکتے ہیں۔ تو عوام بھی ایک دن اپنے اور اپنے ملک کے لیے احتجاج کریں۔
علیمہ خان نے بسنت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر بسنت فروری کے وسط میں منائی جاتی ہے۔ مگر احتجاج کے خوف سے اسے پہلے ہی منایا جا رہا ہے۔ اس بار سرخ اور سبز رنگ کے ساتھ قیدی نمبر 804 لکھ کر پتنگیں اڑائی جائیں گی۔ اور پورا لاہور آسمان پر قیدی نمبر 804 دیکھے گا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

