تازہ ترین
سعودی عرب کا ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرنے کا اعلان
ایران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور کشیدگی میں کمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
ایرانی میڈیا کے مطابق صدرمسعود پزشکیان نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے اور اب بھی جنگ سے بچاؤ کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں سے خطے میں عدم استحکام کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے دھمکیاں اور نفسیاتی حربے خطے کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جبکہ اسلامی ممالک کا باہمی اتحاد خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کی ضمانت بن سکتا ہے۔
گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کا حامی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

