Connect with us

پاکستان

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا بڑا حکم، پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

PTI Leaders

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جنہوں نے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اورعلی نوازاعوان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالتی حکم کے مطابق متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں پارٹی رہنماؤں پر اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کے الزامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:27ویں ترمیم میں 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جائے گا،طارق فضل چودھری

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعدد بار طلب کرنے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، جس کے باعث ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، تاہم ان کی گرفتاری نہ ہونے سے کیس میں پیش رفت میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

عدالت نے پولیس کو واضح ہدایت دی ہے کہ ملزمان کو ہرصورت گرفتارکرکے 11 نومبرکوعدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان9 منٹس ago

سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی...

trump trump
تازہ ترین17 منٹس ago

کیوبا اگلا ہدف؟ ٹرمپ کے بیان سے عالمی سیاست میں ہلچل، کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان23 منٹس ago

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی...

iran-attack iran-attack
تازہ ترین32 منٹس ago

ایران کا بڑا حملہ،کویت میں 6 امریکی جہاز تباہ، سلطان ائیربیس میں بھی امریکا کو بھاری نقصان، کئی امریکی فوجی مارے جانے کا دعوی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر ایک اور تگڑا وار کرتے ہوئے کلسٹرمیزائل داغ دیے،جس کے نتیجے میں...

social media social media
پاکستان43 منٹس ago

بذریعہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے خلاف ایک منظم اور اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی ہے، جس...

hafiz-naeem-ur-rehman hafiz-naeem-ur-rehman
پاکستان50 منٹس ago

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، نتائج جلد سامنے آئیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کی تصدیق کردی،کہا ایران کے...

hezbollah hezbollah
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ نے بیروت میں اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے  والا...

tehran-historic-university attacked tehran-historic-university attacked
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

تہران کی تاریخی یونیورسٹی پر بمباری، عالمی سطح پر شدید ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع اہم تعلیمی ادارے تہران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی پر...

gold gold
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران جنگ کے باوجود سونے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں...

Trending