پاکستان
عوام نے احتجاج کی کال مسترد کردی، ملک میں امن و استحکام بحال ہے، عطا تارڑ
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں احتجاج کی کال کوعوام نے مکمل طور پر مسترد کردیا، عوام نے حکومت کے امن اوراستحکام کے بیانیے پراعتماد کا اظہار کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ملک بھر کے عوام غزہ میں امن معاہدے پرخوش ہیں اورپاکستان کے مثبت کردارکوعالمی سطح پرسراہا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف کو بے پناہ عزت دی جو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے 5000 سے زائد کارکن گرفتار، مزید گرفتاریوں کے لیے شہر شہر چھاپے
احتجاج کی کال کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں جبکہ ٹریفک کا نظام بھی بلا تعطل رواں دواں رہا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں ملکی امن وامان اورافغان پناہ گزینوں کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تاہم خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ شریک نہیں ہوئے، صوبے کے امن وامان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کی عدم شرکت افسوسناک ہے۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

