تازہ ترین
بنگلا دیش کا بھارت پر فسادات بھڑکانے کا الزام، شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دیدیا
ڈھاکا (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش نے بھارت پرملک میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے شرپسندوں کو بھارتی پراکسی قرار دے دیا۔
مودی حکومت کی ناکام سفارت کاری اور بیرون ملک مداخلت کے باعث بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات شدید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی جریدے الجزیرہ کے مطابق بنگلا دیش کے سابق عبوری سربراہ اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے آبائی گھر کو چٹاگانگ میں آگ لگا دی گئی ہے۔
بھارتی جریدے ویون(WION)کے مطابق بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان نے ملک میں تشدد اور بدامنی کی پشت پناہی کا ذمہ دار سرحد پار ملک(بھارت) کو ٹھہرایا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق پولیس اور بی این پی رہنماؤں نے عوامی لیگ کے ورکرز کو شیخ حسینہ کی واپسی سے قبل ملک میں افراتفری پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
بنگلا دیشی جریدے ڈیلی اسٹار کے مطابق بنگلا دیشی پارٹی این سی پی کے سینئر رہنمانے کہا کہ بھارت عوامی لیگ اور چھاترا لیگ کو بنگلا دیش کیخلاف پراکسی کے طور پر استعمال کر رہاہے۔
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق 2سال قبل بھارتی حمایت یافتہ شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے اوربھارت فرار کے بعد دوطرفہ تعلقات مزید خراب ہوئے ہیں۔ بنگلا دیش میں کشیدگی، حسینہ واجد کی سرپرستی اور بھارت کے پراکسی کردار پر مودی کی علاقائی پالیسی شدید تنقید کی زد میں آچکی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

