Connect with us

پاکستان

بنگلا دیش الیکشن،بی این پی نےمیدان مار لیا،حکومت بنانے کا اعلان

bnp

ڈ ھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلا دیش میں ہونے والے الیکشن میں بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے 209 نشستیں حاصل کرلیں،جماعت اسلامی 68 نشستوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی ، آزاد امیدوار7 ،نیشنل سٹیزنز پارٹی 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 17دیگرامیدواروں نے بھی میدان مار لیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ووٹرٹرن آؤٹ 61فیصد رہا،الیکشن میں 2ہزار 28امیدواراور50جماعتیں میدان میں تھیں جبکہ کل299نشستیں تھیں۔

دوسری جانب الیکشن کمشنربنگلا دیش ابو الفضل محمد ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد عزم تھا، انتخابی عمل کو شفاف بنانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3حلقوں میں نتائج کے اعلان کو مؤخر کردیا،حلقوں میں شہرپور2، چٹاگانگ2 اور چٹاگانگ 4 شامل ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق الیکشن میں 7 خواتین امیدوار بھی  کامیاب ہوئیں ،بی این پی پارٹی کی6 خواتین امیدوار اپنے اپنے حلقوں سے کامیاب ہوئیں۔بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ انہیں انتخابات میں اکثریت مل گئی ہے،اگلی حکومت بنائیں گے۔

ادھر بنگلا دیش کے انتخابات میں کامیابی پرصدرمملکت نے بی این پی کے سربراہ کومبارکباد پیش کی ہے۔

صدرآصف زرداری نے پرامن انتخابات پربنگلا دیش کے عوام کومبارکباد دیتے ہوئے بنگلا دیش کے ساتھ جمہوری شراکت داری کی مضبوط حمایت کااعادہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بھی سربراہ بی این پی کوکامیابی پرمبارکباد پیش کی ،انہوں نے پُرامن الیکشن کے انعقاد پربنگلا دیشی عوام کوبھی مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے بنگلا دیش کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تعلقات مضبوط بنانے کا عزم کیا ، انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ برادرانہ اور کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو وسعت دی جائے گی۔

بنگلا دیش کے ساتھ امن، استحکام اور ترقی کے اہداف حاصل کرنےکیلئے کام کریں گے ،نئی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے نئے دور کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ڈھاکا میں امریکی سفارتخانے نے بھی بنگلا دیش الیکشن میں کامیابی پربی این پی کوکامیابی پرمبارکباد دی ہے،امریکی سفارتخانے نے پُرامن الیکشن کے انعقاد پربنگلا دیشی عوام کوبھی مبارکباد پیش کی ۔

امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں نئی قیادت کے ساتھ دوطرفہ روابط بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

چین نے بھی  بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ، چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انتخابات کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر بنگلا دیش کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔
انتخاب میں آگے رہنے پر بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،ہم بنگلا دیش کی نئی حکومت کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں،چین اوربنگلا دیش تعلقات میں نئے باب رقم کرنے کے خواہاں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

masjid e aqsa masjid e aqsa
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیل کا مسجدِ اقصیٰ اور ہولی چرچ تک رسائی روکنا ناقابلِ قبول قرار

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) پاکستان، مصر، اردن، یو اے ای، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ...

uk pm uk pm
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ ہماری جنگ نہیں، برطانیہ کا ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیاکہ برطانوی افواج ایران میں امریکاکے...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکی خام تیل 3.40 فیصد اضافے سے 106 ڈالر فی بیرل ہوگیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں  اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

 واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں...

ASFAHAN ASFAHAN
تازہ ترین4 گھنٹے ago

امریکا کا اصفہان پر بنکر بسٹر بموں سے حملہ، ٹرمپ نے تباہی کی ویڈیو شیئر کر دی

اصفہان (صداۓسچ نیوز) امریکا نے ایران کے شہر اصفہان پر بنکر بسٹر بموں سے حملہ کر دیا، جس کی ویڈیو...

donald-trump-and-irani-president donald-trump-and-irani-president
تازہ ترین4 گھنٹے ago

مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بری حالت میں ہیں، ٹرمپ، جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا، ایرانی صدر

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے لگتا ہے...

trumP trumP
تازہ ترین4 گھنٹے ago

صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے پر آمادہ، امریکی اخبار کا بڑا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے پر...

Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group Tanveer Abbasi Chairman Awam Dost Group
پاکستان5 گھنٹے ago

متاثرین اسلام آباد کو زبردستی گھروں سے نکالنے کیلئے وفاقی حکومت انتظامی مشینری استعمال کر رہی ہے، تنویر حسین عباسی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتیں متاثرین اسلام آباد کی آبادکاری کے حقوق کے حصول میں مدد...

iran iran
تازہ ترین16 گھنٹے ago

اسرائیل کو ایران کا ایک اور دھچکا، جانیں مکمل تفصیلات

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کے نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ایران سے منسلک سائبر گروپ جنگ...

army army
پاکستان17 گھنٹے ago

بھارتی خفیہ کمیونیکشن ڈی کوڈ، پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ بےنقاب کردی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی فالس فلیگ پلاننگ  بے نقاب کر دی۔ سکیورٹی...

Trending