تازہ ترین
ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر ٹرمپ کی برطانیہ اور فرانس پر تنقید
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر برطانیہ اور فرانس پر تنقید کی اور کہا کہ برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے میں شامل ہونے سے انکار کیا۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ فرانس فوجی سامان اسرائیل لے جانے والے طیاروں کو فضائی حدود سے گزرنے نہیں دے گا، فرانس ایران کے قصاب کے حوالے سے بہت غیر مددگار رہا، یاد رکھیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی وجہ سے جیٹ فیول حاصل نہ کرنے والے ممالک کے لیے تجویز ہے، جیٹ فیول امریکا سے خریدیں، ہمارے پاس وافر مقدار موجود ہے۔
انھوں نے کہا ہمت پیدا کریں، آبنائے ہرمز کی طرف جائیں اور فیول حاصل کر لیں۔ ٹرمپ نے کہا امریکا اب مدد کے لیے موجود نہیں ہوگا، بالکل ویسے ہی جیسے آپ ہمارے لیے موجود نہیں تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے، مشکل حصہ مکمل ہو چکا ہے، جا کر اپنا تیل خود حاصل کریں۔ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، اب مشکل مرحلہ ختم ہوچکا، امریکا بھی اب مدد کے لیے وہاں نہیں ہوگا جیسے ہمارے لیے آپ نہیں تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

