Connect with us

تازہ ترین

امر یکا بار بار ویٹو کا غلط استعمال نہ کرتا تو غزہ کے بحران پر سلامتی کونسل کا ردعمل اس قدرغیر موثر نہ ہوتا، چینی مندوب

نیویارک (صدائے سچ نیوز)چین نے غزہ کے انسانی بحران کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرار دادوں کو امریکا کی طرف سے بار بار ویٹو کرنے پر شدید مایوسی اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مباحثے میں ویٹو کے استعمال پر ریمارکس میں کہا کہ بین الاقوامی برادری نے طویل عرصے سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اورجارحیت کے خاتمے کی اپیل کی ہے ۔ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس سے بین الاقوامی قانون کی بالادستی کے تصور کو نقصان پہنچا ہے۔

چینی مندوب نے 18 ستمبر کو امریکا کی طرف سے سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے قرارداد کے خلاف ویٹو کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کی بار بار کوشش کی ہے اور اسرائیل سے فوری طور پر غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رسائی اور ترسیل پر عائد تمام پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا لیکن صرف امریکا کی طرف سے ان کوششوں کو ویٹو کے بار بار استعمال کے ذریعے روکا گیا ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ اگر امر یکا کی جانب سے بار بار ویٹو کا غلط استعمال نہ کیا جاتا تو غزہ کے بحران پر سلامتی کونسل کا ردعمل اس قدر ناکافی اور غیر موثر نہ ہوتا۔
اگر امریکا اسرائیل کو ڈھال فراہم نہ کرتا تو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی اتنی کھلی خلاف ورزی نہ ہوتی۔چینی مندوب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انسانی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، امداد کی تقسیم کے طریقہ کار کی عسکریت پسندی ناقابل قبول ہے اور امداد کے متلاشی شہریوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ چین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے اور غزہ شہر پر قبضے کے اپنے خطرناک منصوبے کو فوری طور پر روک دے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل راستہ ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حل کو نافذ کرنے کے لیے ٹھوس اور ناقابل واپسی اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ایسے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو سختی سے مسترد کرتا ہے جو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی بنیاد کو ختم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کرنے اور بالآخر مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کے حصول کے لیے تیار ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

JD Vance and Netan yahu JD Vance and Netan yahu
تازہ ترین13 گھنٹے ago

ایران جنگ آسان بتا کر ٹرمپ کو اس میں شامل کروانے پر جی ڈی وینس نے نیتن یاہو کو جھاڑ پلادی: برطانوی میڈیا

لندن (صدائے سچ نیوز) برطانوی میڈیا کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب صدرجی ڈی وینس کی اسرائیلی وزیر اعظم...

اوورسیز پاکستانیز13 گھنٹے ago

گلاسگو میں پی ٹی آئی ویسٹ آف سکاٹ لینڈ کے زیر اہتمام پروقار عشائیہ، ڈاکٹر عباس شاہ کو ہیلتھ ایمبیسڈر اعزاز پر مبارکباد

گلاسگو (صدائے سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد کیانی کے زیر...

strikes-on-iran strikes-on-iran
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری، اصفہان میں 26 افراد جاں بحق، 7 بچے اور 7 خواتین شامل

اصفہان (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، اصفہان میں رہائشی عمارتوں پر بمباری...

imran-khan-bushra-bibi imran-khan-bushra-bibi
پاکستان22 گھنٹے ago

کیس 190ملین پاؤنڈ میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ...

lpg-price lpg-price
پاکستان22 گھنٹے ago

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی؛ ایل پی جی گیس کی قیمت 400 روپے ہوگئی

ملتان (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایل پی جی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا،ملتان میں پچاس روپے...

world-bank world-bank
پاکستان22 گھنٹے ago

پاکستان کو عالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپے کا نیا قرضہ ملنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کوعالمی بینک سے 10 ارب 70 کروڑ روپےکانیا قرضہ ملنے کا امکان ہے،رقم توانائی...

israeli-forces israeli-forces
تازہ ترین23 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج میں اہلکاروں کی شدید کمی کا سامنا،آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا...

dollar dollar
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی ڈالروں پر سیکریٹری خزانہ کے علاوہ اب صدر ٹرمپ کے بھی دستخط ہوں گے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ خزانہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط والےکرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا،100 ڈالر...

us-army us-army
تازہ ترین23 گھنٹے ago

امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا،کمی پوری کرنے کیلئے عمر کی حد بڑھانے کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے،کمی پوری کرنے کیلئے بھرتی کیلئے زیادہ...

iran-united-states iran-united-states
تازہ ترین23 گھنٹے ago

ایران نے پندرہ نکاتی امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب بھجوا دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے جنگ بندی کیلئے امریکہ کی جانب سے بھیجی گئی 15  تجاویز پر مشتمل مسودے...

Trending