تازہ ترین
چین کی امریکی جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں سے متعلق رپورٹ کی تردید
بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں پر بات چیت سے متعلق اطلاعات کی تردید کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں پر بات چیت سے متعلق رپورٹ درست نہیں ہے۔
چین کی جانب سے یہ تردید امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ چین اور امریکا نے جوہری تنصیبات کے ممکنہ باہمی دوروں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
سی این این کی ایک سابقہ رپورٹ کے مطابق ابتدائی بات چیت میں امریکی محکمۂ توانائی کی تجربہ گاہوں اور چین کے متعلقہ تحقیقی مراکز کے ممکنہ دوروں کے علاوہ جوہری تجربات کے مقامات تک رسائی کے امکانات بھی زیرِ غور آئے تھے، جبکہ اطلاعات کے مطابق آئندہ چند ماہ میں مزید مذاکرات ہونے کی توقع ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی) نے جون میں جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں اندازہ لگایا تھا کہ جنوری 2026ء تک چین کے پاس 620 جوہری وارہیڈز موجود تھے، جبکہ امریکا کے پاس ریٹائرڈ وارہیڈز سمیت 5 ہزار سے زائد جوہری وارہیڈز تھے۔
ایس آئی پی آر آئی کے مطابق دنیا کی 9 جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کے پاس مجموعی طور پر تقریباً 12,187 جوہری وارہیڈز موجود تھے، ان میں بھارت کے پاس 190، پاکستان کے پاس 170، اسرائیل کے پاس 90 اور شمالی کوریا کے پاس 60 وار ہیڈز تھے۔
رپورٹ کے مطابق روس اور امریکا کے پاس دنیا کے مجموعی جوہری ذخیرے کا تقریباً 86 فیصد حصہ موجود تھا۔
ایس آئی پی آر آئی نے کہا تھا کہ چین کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں اضافہ کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن اور ماسکو بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کے وسیع پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان جوہری ہتھیاروں میں کمی سے متعلق معاہدہ نیو اسٹارٹ فروری میں اپنی مدت پوری ہونے پر ختم ہو گیا تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

