تازہ ترین
امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت برقرار ہے، بلومبرگ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیور) امریکی اور اسرائیلی بم باری کے باوجود ایران کی میزائل اور ڈرون سازی کی صلاحیت برقرار ہے۔
امریکی میڈیا بلومبرگ کے مطابق معاملے سے واقف حکام نے بتایا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی بمباری کے کئی ماہ گزرنے کے باوجود ایران میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری کے کارخانوں کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہا، جس کے باعث تہران اپنے ہتھیاروں کے ذخائر دوبارہ بھرنے کے قابل ہے، جبکہ صدر ٹرمپ وسط مدتی انتخابات سے قبل حملے کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
ایک عہدیدار کے مطابق ایران کے پاس اب بھی بیلسٹک میزائلوں اور بعض اقسام کے جہاز شکن ہتھیاروں کے وافر ذخائر موجود ہیں اور وہ مزید میزائل تیزی سے تیار کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جبکہ روس بھی ایران کو میزائل فراہم کر رہا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق حکام کے ان جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے پاس اتنی عسکری قوت موجود ہے کہ اگر امریکا دوبارہ فضائی حملے شروع کرتا ہے تو تہران جوابی کارروائی کر سکتا ہے۔
رپورٹ میں سابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے تجزیہ کار جم لیمسن کے جائزے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فضائی مہم نے طویل مدت کے تناظر میں ایران کی جنگ سے قبل موجود میزائل سازی کی صلاحیت کے بڑے حصے کو شدید نقصان پہنچایا ہو گا۔
بلومبرگ کے مطابق مغربی انٹیلی جنس اداروں کے جائزوں سے جون میں بھی ظاہر ہوا تھا کہ ایران کے پاس جنگ سے قبل موجود گولہ بارود اور دیگر جنگی ذخائر کا تقریباً تین چوتھائی حصہ برقرار تھا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

