Connect with us

پاکستان

آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائیگا، وزیر خزانہ

Muhammad-aurangzeb finance minister

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت درست سمت پر گامزن ہے، آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بجائے وزارتِ خزانہ کا ٹیکس پالیسی آفس تیار کرے گا۔اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر سے نکال دیا گیا ہے اور اب یہ نیا دفتر پورے سال بجٹ سے متعلق مشاورت کا عمل جاری رکھے گا۔

fbr
aurang zeb finance minister ,s statement in NA committee

سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں اٹارنی جنرل انور منصور اعوان اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکت کی، جبکہ کمیٹی میں ایف بی آر کی جانب سے صدارتی آرڈر کے خلاف دائر اپیل پر بحث کی گئی۔چیئرمین کمیٹی نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر نے صدر کے آرڈر کو چیلنج کیا ہے، مگر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مشورہ دیا گیا تھا کہ اٹارنی جنرل کو کمیٹی میں مدعو کیا جائے تاکہ قانونی پہلوں پر روشنی ڈالی جا سکے۔متاثرہ شہری کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے سندھ ہائیکورٹ میں صدر کے احکامات کو چیلنج کر کے قانون کی خلاف ورزی کی، حالانکہ قانون کے تحت صدر کے احکامات پر لازمی عمل کیا جانا چاہیے ۔ان کے مطابق ایف بی آر نے تین بار قانون کی خلاف ورزی کی اور وزیراعظم ہاس اور وزارت قانون کی جانب سے بھی واضح ہدایات موجود تھیں۔اس پر اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ اگر معاملہ گڈز کی کلاسیفکیشن سے متعلق ہو تو وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) اپیل کا حق رکھتا ہے۔ تاہم متاثرہ شہری نے جواب میں کہا کہ قانون کی رو سے وفاقی محتسب اور صدر کے احکامات حتمی ہیں اور اداروں کو ان کی تشریح کا اختیار حاصل نہیں۔ قائمہ کمیٹی نے معاملے کے حل کے لیے اٹارنی جنرل کو ہدایت جاری کی۔اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے ملک کی معاشی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے یورو بانڈ کی مد میں 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے، جبکہ اگلی قسط جو اپریل 2026 میں 1.3 ارب ڈالر کی ہے بروقت ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، اور ان اقدامات سے ملکی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت رواں سال نومبر کے آخر تک 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈز جاری کرے گی، جبکہ مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے بانڈز جاری کیے جانے کا منصوبہ ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس پالیسی آفس کو جلد فعال کردیا جائے گا، جبکہ ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی عمل کی خود وزیرِ اعظم نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اس عمل کی ماہانہ اور ہفتہ وار رپورٹس بھی لے رہے ہیں۔ لوگ بہت سی باتیں کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ معیشت اب درست سمت میں گامزن ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان8 گھنٹے ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعا کی قیمتوں میں معولی کمی کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت...

Talal Chaudhry Talal Chaudhry
پاکستان8 گھنٹے ago

حکومت اور پی ٹی آئی میں 24 سے 48 گھنٹے میں بریک تھرو متوقع ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگلے 24 سے 48...

rlng rlng
پاکستان8 گھنٹے ago

اوگرا نے ستمبر 2026ء کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اوگرا نے ستمبر 2026ء  کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، سوئی نادرن کیلئے...

un-secretary-general-election un-secretary-general-election
تازہ ترین8 گھنٹے ago

اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران اور حوثی حملوں کی شدید مذمت

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) اقوام متحدہ میں تقریباً 80 ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز کو فوری...

PM Meets Iranian President PM Meets Iranian President
پاکستان8 گھنٹے ago

وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات، پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی نیویارک میں ملاقات ہوئی، پاک ایران...

weather weather
پاکستان8 گھنٹے ago

اسلام آباد اور گردونواح میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد اور گردونواح میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کا...

Mahmoud Abbas Mahmoud Abbas
تازہ ترین8 گھنٹے ago

غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام، تباہی اور نسل کشی کی جا رہی ہے، محمود عباس

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان8 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا، تحریک تحفظ...

Amnesty International Amnesty International
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایمنسٹی انٹرنیشل نے نیتن یاہو کے جہاز کو اپنی فضاؤں سےگزرنےکی اجازت دینے پر فرانس پر دہرے معیارکا الزام لگا دیا

پیرس (صداۓ سچ نیوز) ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشل کا کہنا تھا کہ  ایک جانب تو فرانسیسی صدر عمانویل میکرون اقوام...

gold-rate gold-rate
پاکستان9 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

ملک میں آج مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ...

Trending