پاکستان
ایف آئی اے کی جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کے خلاف کارروائی، بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد
کوئٹہ (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد کر لی ہیں۔ یہ کارروائی علاقے میں غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کے سلسلے میں کی گئی۔
کارروائی کے دوران ملزم محمد وسیم ولد عبدالحکیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے بھارتی ساختہ ادویات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی جو بظاہر اسمگل شدہ اور غیر رجسٹرڈ ہیں۔
جعلی ادویات انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ برآمد شدہ ادویات کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
کارروائی کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فضل الرحمان کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے بتایا کہ ایف آئی اے نے اس نیٹ ورک کے دیگر عناصر کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایف آئی اے عوام کی صحت کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 مہینہ agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

