Connect with us

پاکستان

اسلام آباد کے نوجوان کا کارنامہ، کباڑ کے پرزوں سے دیوہیکل مجسمے تخلیق

optimus

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں واقع ایک ورکشاپ میں پاکستانی آرٹسٹ احتشام جدون ضائع شدہ گاڑیوں کے پرزوں کو شاندار دیوہیکل مجسموں میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ان کے فن پارے مشہور فلم “ٹرانسفارمرز” اور “ڈائناسورز” سے متاثر ہیں۔

35 سالہ مجسمہ ساز احتشام جدون کے اسٹوڈیو میں گیئرز، زنجیریں، ہب کیپس اور انجن کے پرزے موجود ہیں۔ جہاں وہ صنعتی کباڑ کو فن میں ڈھال رہے ہیں۔

احتشام جدون کے مطابق وہ دھات کی اشیاء کو دیکھ کر ذہنی طور پر ان کی نئی شکل تصور کر لیتے ہیں اور پھر اسے حقیقت میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کی سب سے بڑی تخلیق آپٹمس پرائم کا مجسمہ ہے۔ جسے مکمل کرنے میں کئی ماہ لگے۔ اس فن پارے کے 90 فیصد سے زائد پرزے ضائع شدہ گاڑیوں سے حاصل کیے گئے۔ مجسمے کے بازو موٹر بائیک اسپرنگس اور گیئرز سے، کندھے گاڑی کے رمز سے، ریڑھ کی ہڈی فیول ٹینک سے اور گھٹنے زنجیروں اور سسپنشن پارٹس سے تیار کیے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ آنکھیں بھی گاڑی کے بیرنگز سے بنائی گئی ہیں۔

احتشام جدون کا کہنا ہے کہ وہ جارحانہ اور طاقتور انداز کے مجسمے بناتے ہیں جو انسانی توانائی اور طاقت کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ ہر ہفتے اسلام آباد کے کباڑخانوں کا دورہ کرتے ہیں جہاں سے دھاتی ٹکڑے جمع کر کے اپنے فن پاروں میں استعمال کرتے ہیں۔

کباڑ خانے کے ایک مالک نے کہا کہ جو چیز دوسروں کے لیے بیکار ہوتی ہے۔ اسے احتشام جدون اپنے ہاتھوں سے قیمتی فن پارہ بنا دیتے ہیں

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

chenab-river chenab-river
پاکستان2 گھنٹے ago

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے چناب میں ہیڈ خانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چناب میں پانی...

oil oil
پاکستان2 گھنٹے ago

روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین، 6 دن میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا

روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 20روپے 81 پیسے اور...

Trump Trump
تازہ ترین3 گھنٹے ago

چین اور روس نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا تو یہ ان کیلئے بہت برُا ہوگا، ٹرمپ نے دونوں ممالک کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور روس کو ایران جنگ میں شامل ہونے سے خبردار...

us-dollar us-dollar
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر...

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا کے ناجائز مطالبات کے آگے جھکیں گے، نہ ہی دھمکیوں کی زبان برداشت کریں گے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ وہ کسی صورت دھمکیوں کی زبان برداشت نہیں...

Pak-Army Pak-Army
پاکستان4 گھنٹے ago

ٹانک میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،12 خوارج ہلاک، 15 جوان شہید

ٹانک (صداۓ سچ نیوز) ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 12 جوان، 2...

pm-and-field-marshal pm-and-field-marshal
پاکستان4 گھنٹے ago

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچنیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے  اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر "قراقرم ون” کا...

Shehbaz Sharif Shehbaz Sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی اور ‘سفید انقلاب’ کے لیے انقلابی اقدام تاریخ ساز ہے، خورشید احمد قریشی

​اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آل پاکستان جمیعت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ...

IRGC IRGC
تازہ ترین5 گھنٹے ago

بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے ہیڈکوارٹر کے واچ ٹاور کو نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن نصر 2 کی 27 ویں لہر کے دوران...

gaza gaza
تازہ ترین6 گھنٹے ago

غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 6 فلسطینی شہید، جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، غزہ سٹی کے پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے میں...

Trending