Connect with us

پاکستان

کل تک پٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

finance-minister

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل تک پٹرول کے 3 جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، جس میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر غور کیا گیا

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں عالمی تیل قیمتوں میں اضافے اور ایندھن ذخائر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزراء نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ تنازع بڑھا تو خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تیل کی قیمتوں کے مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے متبادل منصوبے تیار کیے جا رہے ہیں۔ کل تک پٹرول کے تین جہاز پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، پاکستان کا ماہانہ تیل درآمدی بل 600 ملین ڈالر تک بڑھ سکتا ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا آئی ایم ایف سے پٹرولیم لیوی میں ریلیف کی درخواست کرینگے۔ توانائی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں میں قریبی رابطہ جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 اجلاس میں ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے وفاق اور صوبوں میں رابطہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزراء نے کہا سعودی عرب، عمان اور یو اے ای سے متبادل ایندھن سپلائی پر سفارتی رابطے جاری ہیں۔ آبنائے ہرمز کے علاوہ راستوں سے تیل سپلائی یقینی بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ توانائی کے ذمہ دارانہ استعمال اور عوامی تعاون کی ضرورت ہے، قومی معیشت کا پہیہ چلتا رکھنا حکومت کی ترجیح ہے، اجلاس میں زیرغور تمام تجاویز کابینہ میں زیر بحث لائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان7 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان7 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان8 گھنٹے ago

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد...

Trump Trump
تازہ ترین8 گھنٹے ago

مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق...

Hangu Clash Hangu Clash
پاکستان8 گھنٹے ago

ہنگو میں سیکیورٹی فوسز سے مقابلہ، فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
پاکستان8 گھنٹے ago

دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے رد نہیں کرنا چاہیے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا...

nasir abbas nasir abbas
پاکستان16 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین17 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Electricity Buying and Selling Electricity Buying and Selling
پاکستان17 گھنٹے ago

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین17 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے...

Trending