پاکستان
جماعت اسلامی کا دباؤ نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی، احتجاج نہ کرتے تو یہ پیٹرول 500 روپے پر لے جاتے، حافظ نعیم
لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دباؤ نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی، اگر احتجاج نہ کرتے تو یہ پیٹرول 500 روپے لیٹر کی قیمت پر لے جاتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےحافظ نعیم الرحمان نےکہا کہ آئل ریفائنریز، چینی، گیس، آٹا اور آئی پی پیز مافیاز کا کارٹیل ہے، اس کارٹیل میں حکومت اور اپوزیشن کی کوئی تمیز نہیں، یہ کارٹیل مل کر عوام کا خون نچوڑ رہا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو رہا ہے،آئل ریفائنریز کا مارجن کم کرکےقیمتیں مزید کم کی جا سکتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومتی ادارے اور سیاسی جماعتیں گاڑیوں کا لشکر لےکر نکلتی ہیں، سیاسی جماعتوں میں لوگوں کی عیاشیاں لگی ہوئی ہیں، ان کےپاس بڑی بڑی گاڑیوں کا لشکر ہوتا ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت سےکہا ہےکہ بڑی گاڑیوں کا امپورٹ ٹیکس بڑھائےاور ان پر لیوی عائد کرے، جو ہاتھی پالتا ہے، وہ اس کا بوجھ بھی اٹھا سکتا ہےجبکہ ٹریکٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ریلیف پیکیج میں لایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، حکومت نے ایل پی جی کی قیمت پہلے 240 روپےاور اب 279 روپےمقرر کی ہے، لیکن حکومتی قیمت پر کہیں بھی ایل پی جی دستیاب نہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

