تازہ ترین
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ جشن اور نامناسب اشاروں پر کڑی تنقید
ابوظہبی (صداۓ سچ نیوز) بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایشیا کپ کی فتح کا جشن انتہائی نامناسب انداز میں منایا، بھارتی میڈیا نے بھی جشن کو جارحانہ قرار دیا، بھارتی کھلاڑیوں کے جشن کے انداز کو سوشل میڈیا پر اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا گیا۔
پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کرکٹرز آپے سے باہر ہو گئے، گالیاں دیتے رہے اور نامناسب اشارے کرتے رہے۔
بھارت کے خلاف لیگ میچ کے سنچری میکر حمزہ ظہور کے سامنے آکر بھارتی کرکٹرز نے نامناسب رویہ اختیار کیا۔
بھارتی میڈیا نے بھی اس واقعے کی ویڈیوز اور کھلاڑیوں کے طرزِ عمل کو رپورٹ کیا، میڈیا پر نامناسب اشاروں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے اوربھارتی کھلاڑیوں کے نامناسب اشاروں پر سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے سپورٹ اسٹاف کو کھلاڑیوں کو روکنے اور صورت حال قابو میں لانے کی کوشش کرتے بھی دیکھا گیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنقید کی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سوال اٹھایا گیا کہ کامیابی کے جشن میں کھیل کے احترام اور اخلاقیات کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟
بھارتی میڈیا نے فتح کے بعد پاکستانی وکٹ کیپر حمزہ ظہور کے سامنے بھارتی کھلاڑیوں کے جارحانہ رویے کو بھی رپورٹ کیا۔
بھارت کی ایک وکٹ سے کامیابی کے بعد میدان میں ہونے والے واقعات کھیل کے اخلاقی تقاضوں کے منافی قرار دیے جا رہے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

