تازہ ترین
انڈونیشیا کی غیر قانونی سونے کی کان میں سیلاب، 13 کان کن ہلاک، 13 تاحال لاپتا
جاوا (صداۓ سچ نیوز) انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں سونے کی غیر قانونی کان میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 13 کان کن ہلاک جبکہ مزید 13 زیرِ زمین پھنس گئے۔
لاپتا کان کنوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ 23 نومبر کو دارالحکومت جکارتہ کے جنوب میں واقع ضلع بوگور کے علاقے پونگکور میں پیش آیا، جہاں شدید بارش کے باعث دریائے سیسیورہ کا پانی کان کے اندر داخل ہوگیا۔
حادثے کے وقت مجموعی طور پر 26 کان کن تقریباً 100 میٹر گہری سرنگوں میں کام کر رہے تھے، جن میں سے 11 افراد باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ باقی پانی میں پھنس گئے۔
حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں دو سرنگوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تنگ، تاریک اور پھسلن والی سرنگوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

