تازہ ترین
ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا
تہران (صدائے سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملہ کردیا ہے، خطرے کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہیں، میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں سائرن بجا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا، تہران میں متعدد اسرائیلی میزائل گرنے سے دھماکے
اس سے قبل امریکا اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کا ردعمل سامنے آیا تھا جس میں ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ حملوں کا سخت جواب دیں گے، حملوں میں متعدد وزارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق حملے حساس سرکاری تنصیبات پر کیے گئے، جس کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جوابی کارروائی کی تیاری کررہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے مغربی شہر ایلام میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ابھی جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملہ، عراق نے فضائی حدود بند کردی
دوسری جانب حملے کے بعد صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکہ اور دیگر کو خطرہ پہنچا سکتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی بحریہ کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔
-
پاکستان3 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان6 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان9 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو9 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان4 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

