Connect with us

تازہ ترین

ایران جنگ، عالمی توانائی بحران شدید، تیل کی قیمت 116 ڈالرز فی بیرل سے متجاوز

oil

تہران (صداۓ سچ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو دہائیوں کے بڑے توانائی بحران کے خدشے سے دو چار کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق آج صبح برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 116 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو تقریباً 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح ہے، اس سے قبل 19 مارچ کو قیمت مختصر طور پر 119 ڈالرز تک گئی تھی۔

قیمتوں میں یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب ایران نے دعویٰ کیا کہ وہ ممکنہ امریکی زمینی حملے کے لیے تیار ہے، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خبردار کیا کہ امریکی فوجیوں کی آمد پر سخت جواب دیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں خطے میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ نے پہلی مرتبہ اسرائیل پر میزائل حملے کیے جبکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں وسیع کر دیں۔

جنگی صورتِ حال کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی دیکھے گئے، ایشیاء کی بڑی اسٹاک مارکیٹس شدید دباؤ کا شکار رہیں، جاپان کا نکئیی 225 اور جنوبی کوریا کا کاسپی انڈیکس 4 فیصد سے زیادہ گر گیا۔

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مؤثر بندش نے عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ متاثر کر دیا ہے، یہی صورتِ حال موجودہ توانائی بحران کی بنیادی وجہ بن رہی ہے۔

جنگ کے آغاز سے اب تک تیل کی قیمتوں میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ایندھن مہنگا ہو رہا ہے اور کئی ممالک توانائی بچاؤ کے ہنگامی اقدامات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر 6 اپریل تک آبنائے ہرمز پر کنٹرول ختم نہ کیا گیا تو ایران کے توانائی ڈھانچے کو تباہ کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے 15 نکاتی منصوبہ بھی پیش کیا ہے تاہم تہران نے اسے مسترد کرتے ہوئے جنگی ہرجانے اور آبنائے ہرمز پر اپنے حق کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق موجودہ صورتِ حال میں ماہرین کا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اگر سمندری آمد و رفت معمول پر نہ آئی تو تیل کی قیمتیں 120 ڈالرز یا اس سے بھی اوپر جا سکتی ہیں جبکہ یورپ سمیت دنیا کو آئندہ مہینوں میں معاشی اثرات مزید شدت سے محسوس ہوں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

jamat-e-islami-protests jamat-e-islami-protests
پاکستان15 منٹس ago

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی...

us-iran us-iran
تازہ ترین21 منٹس ago

‘ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے’، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی آرمی چیف کا سخت بیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار  دینےکے ٹرمپ کے...

UK Economic Growth UK Economic Growth
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026...

Intelligence-Based Operation, Balochistan Intelligence-Based Operation, Balochistan
پاکستان9 گھنٹے ago

بلوچستان، خاران میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

ٰخاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں...

Israeli Strikes in Southern Lebano Israeli Strikes in Southern Lebano
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت متعدد افراد شہید

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان...

us-army us-army
تازہ ترین9 گھنٹے ago

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوزکی...

US-Pakistan Bilateral Trade US-Pakistan Bilateral Trade
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکی ناظم الامور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہناہے کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت...

jamat-e-islami jamat-e-islami
پاکستان9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف آج کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھر نےکا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر آج گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا...

Qatar Qatar
تازہ ترین9 گھنٹے ago

قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا...

america-and-china-flag america-and-china-flag
تازہ ترین10 گھنٹے ago

چین نے دھوکے سے تجارت کا امریکی الزام مسترد کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) چین نے دھوکے سے تجارت کا امریکی الزام مسترد کردیا۔ واشنگٹن میں چینی ترجمان  نے امریکی...

Trending