Connect with us

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران کے تیل اور خارگ جزیرے پر قبضے کا عندیہ

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے تیل اور خارگ جزیرے پر قبضے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کا تیل حاصل کرنا چاہتا ہے اور ایران کے مرکزی برآمدی مرکز خارگ جزیرے پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے۔

برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سچ پوچھیں تو میری ترجیح یہ ہو گی کہ ایران کا تیل لے لیا جائے، لیکن امریکا میں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ وہ بیوقوف ہیں۔

انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ اس اقدام میں خارگ جزیرے پر قبضہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے ہم خارگ جزیرہ لے لیں، ممکن ہے نہ لیں، ہمارے پاس بہت سے آپشنز ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ بھی ہو گا کہ ہمیں کچھ عرصہ وہاں رہنا پڑے گا۔

امریکی صدر نے ایران میں ممکنہ فوجی کارروائی کا موازنہ رواں سال کے آغاز میں وینزویلا میں کی گئی کارروائیوں سے کیا، جہاں امریکا نے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد تیل کی صنعت پر کنٹرول حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا و اسارئیل کے ایران پر حملوں کے سبب یہ تنازع پہلے ہی خلیجی ممالک تک پھیل چکا ہے، جس کے سبب توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی محکمہ دفاع ایران میں ممکنہ زمینی جنگ کے لیے تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت تقریباً 10 ہزار فوجی ایران بھیجے جا سکتے ہیں، گزشتہ ہفتے تقریباً ساڑھے 3 ہزار اہلکار، جن میں 22 سو میرینز شامل ہیں، ایران پہنچ چکے ہیں جبکہ مزید دستے بھی روانہ کیے گئے ہیں۔

رجیم چینج کا دعویٰ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں رجیم چینج کا دعویٰ دہرا دیا۔

انہوں نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کہا کہ سابق رہبر اعلیٰ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ قیادت کی حالیہ شہادتوں کے بعد ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اب ہم جن لوگوں سے معاملات طے کر رہے ہیں وہ بالکل مختلف ہیں، وہ بہت پیشہ ور ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق دعویٰ

امریکی صدر نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای یا تو شہید ہو چکے ہیں یا شدید زخمی ہیں، ہم نے ان کے بارے میں کچھ نہیں سنا۔

تاہم تہران نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی قیادت برقرار ہے اور مجتبیٰ خامنہ ای محفوظ ہیں، اگرچہ وہ عوامی منظر سے غائب ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

salal-dam salal-dam
پاکستان2 منٹس ago

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل طور پر کھول دیے، جس کے بعد دریائے چناب میں پاکستان کی...

jamat-e-islami-protests jamat-e-islami-protests
پاکستان18 منٹس ago

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی...

us-iran us-iran
تازہ ترین25 منٹس ago

‘ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے’، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی آرمی چیف کا سخت بیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار  دینےکے ٹرمپ کے...

UK Economic Growth UK Economic Growth
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026...

Intelligence-Based Operation, Balochistan Intelligence-Based Operation, Balochistan
پاکستان9 گھنٹے ago

بلوچستان، خاران میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 دہشتگرد ہلاک

ٰخاران (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان کے علاقے ٰخاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں...

Israeli Strikes in Southern Lebano Israeli Strikes in Southern Lebano
تازہ ترین9 گھنٹے ago

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، حزب اللّٰہ کمانڈر سمیت متعدد افراد شہید

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان...

us-army us-army
تازہ ترین9 گھنٹے ago

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف

اسٹروا ایپ سے امریکی فوجی اڈوں کی حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوزکی...

US-Pakistan Bilateral Trade US-Pakistan Bilateral Trade
پاکستان9 گھنٹے ago

امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، امریکی ناظم الامور

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہناہے کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت...

jamat-e-islami jamat-e-islami
پاکستان9 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کیخلاف آج کراچی میں گورنر ہاؤس کے باہر دھر نےکا اعلان

کراچی (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کم نہ کرنے پر آج گورنر ہاؤس سندھ کے باہر دھرنا...

Qatar Qatar
تازہ ترین9 گھنٹے ago

قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی

دوحہ (صداۓ سچ نیوز) قطر نے ایرانی پائلٹس کو حراست میں رکھنے کی تردید کردی۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا...

Trending