تازہ ترین
ایران کا ورلڈ کپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے پر غور
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی فٹبال فیڈریشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ورلڈ کپ میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے بات چیت شروع کر دی ہے۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے بعد ٹیم کی سیکیورٹی پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا ایرانی ٹیم کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا تو ٹیم وہاں سفر نہیں کرے گی، اسی لیے میچز کو میکسیکو منتقل کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ آئندہ فٹبال ورلڈ کپ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونا ہے، جہاں ایران کے میچز لاس اینجلس اور سیئٹل میں شیڈول ہیں۔
دوسری جانب ایران کے وزیر کھیل نے بھی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کہا تھا کہ موجودہ حالات میں ٹیم کی شرکت مشکل ہو سکتی ہے، خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران پر حملوں کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
تاہم ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کی کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی اور فی الحال ایرانی ٹیم کی شرکت برقرار ہے۔
فیفا کی جانب سے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
-
پاکستان2 دن agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان3 دن agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع

