Connect with us

تازہ ترین

ایران، اسرائیل کشیدگی؛ حملے کہاں ہوئے اور نقصان کتنا ہوا؟

iran-israel-war-update

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ حملوں کے جواب میں ایران کی طرف سے جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس دوران تل ابیب اور مشرق وسطیٰ کے کئی علاقوں میں متعدد دھماکوں اور میزائل حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزید میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور حیفہ سمیت دیگر اسرائیلی شہروں میں سائرن بجائے گئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ رائٹرز کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کے قریب اور دوحہ میں بھی دھماکے محسوس کیے گئے۔ ابو ظہبی میں ایک میزائل حملے میں شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد میزائل روک لیے۔

یو اے ای نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر بھی راکٹ حملے کیے گئے، جن میں عراق کے کردستان علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مزید میزائل حملوں کی اطلاعات بھی جاری ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں اسرائیلی حملوں کے دوران پانچ طالبات شہید ہو گئی ہیں، جبکہ میناب شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک پرائمری اسکول بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام کے مطابق پاسداران انقلاب کے کئی سینئر کمانڈر بھی حملے میں شہید ہو گئے۔

سعودی عرب نے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ برادر ممالک پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر آج قوم سے دوبارہ خطاب کر سکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

revolutionary-guards revolutionary-guards
تازہ ترین4 گھنٹے ago

خطے میں 14 اڈوں کو نشانہ بنایا ، سیکڑوں امریکی فوجی مارے گئے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں 14 امریکی اڈوں کو نشانہ...

trump trump
تازہ ترین5 گھنٹے ago

امریکی اخبار کی ٹرمپ کے ایران پر حملے پر کڑی تنقید

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے ایک بڑے اخبار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حالیہ حملے کو...

Modi Modi
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایران پر اسرائیل امریکی حملوں میں بھارت کے مبینہ منافقانہ کردار کا انکشاف

نئی دہلی (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوجی افسر نے ایران پر حملوں میں بھارت کے مبینہ کردار کی نشاندہی کر...

Shahbaz-Sharif Shahbaz-Sharif
پاکستان5 گھنٹے ago

وزیر اعظم کی ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت واپس لانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کی...

iranian foreign minister abbas araghchi iranian foreign minister abbas araghchi
تازہ ترین5 گھنٹے ago

کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں، یورینیم افزودگی سمیت کسی حق سے دستبردار نہیں ہونگے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کشیدگی میں کمی چاہتا ہے لیکن...

state of hormuz state of hormuz
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ایرانی پاسدان انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایرانی پاسدان انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان...

chaudary muhammad abdullah chaudary muhammad abdullah
پاکستان6 گھنٹے ago

بھارت اور اسرائیل گٹھ جوڑ ا بے نقاب، طالبان رجیم کو بھرپور جواب دیا، چوہدری محمد عبیداللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز )مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین انجمنِ تاجران مرکز جی سیون ستارہ مارکیٹ چوہدری محمد...

america israel america israel
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران پر حملے جاری رکھیں گے ، امریکا کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران پر وسیع حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلیٰ امریکی عہدیدار...

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان7 گھنٹے ago

ایران جنگ پر پاکستان کا واضح موقف سامنے اگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ خطے کے امن و...

russia russia
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا ، اسرائیل ایرانی حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں ، تنازع کے پرامن حل کیلئے مدد کرنے پر تیار ہیں، روس

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور اسرائیل کے فرمانوں پر عمل کرنے سے...

Trending