Connect with us

تازہ ترین

ایرانی پاسدان انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا

state of hormuz

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایرانی پاسدان انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے پیغام دیا ہے کہ اس وقت کسی جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔

آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے یومیہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل دیگر ممالک کو پہنچایا جاتا ہے، ان ملکوں میں پاکستان، چین، جاپان، جنوبی کوریا، یورپ، شمالی امریکا اور دنیا کے دیگر ممالک شامل ہیں۔

اس آبی گزرگاہ سے دنیا کے 20 فیصد تیل اور 30 فیصد گیس کی ترسیل ہوتی ہے، یہاں سے روزانہ تقریباً 90 اور سال بھر میں 33 ہزار بحری جہاز گزرتے ہیں۔

آبنائے ہرمز مشرقِ وسطیٰ کے خام تیل پیدا کرنے والے ممالک کو ایشیاء، یورپ، شمالی امریکا اور دیگر دنیا سے جوڑتی ہے، اس سمندری پٹی کے ایک طرف امریکا کے اتحادی عرب ممالک تو دوسری طرف ایران ہے۔

33 کلومیٹر چوڑی اس سمندری پٹی سے دو شپنگ لینز جاتی ہیں، ہر لین کی چوڑائی 3 کلو میٹر ہے، جہاں سے بڑے آئل ٹینکرز گزرتے ہیں۔

مجموعی عالمی تیل کی رسد کا پانچواں حصہ یعنی 20 فیصد اسی راستے سے جاتا ہے۔

آبنائے ہرمز کے ایک طرف خلیج فارس اور دوسری طرف خلیج عمان ہے، خلیج فارس کے اندر 8 ممالک ایران، عراق، کویت، سعودی عرب، بحرین، قطر، یو اے ای اور عمان موجود ہیں۔

دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین معیشت کی روانی کے لیے خلیج سے اپنی ضرورت کا آدھا تیل منگواتا ہے، جبکہ جاپان یہاں سے 95 فیصد اور جنوبی کوریا 71 فیصد تیل اسی راستے سے درآمد کرتے ہیں۔

آبنائے ہرمز سے ہی یہ تینوں ممالک خلیجی ممالک کو گاڑیاں اور الیکٹرانک سامان کی ترسیل بھی کرتے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن (یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز) نے کہا ہے کہ خلیج میں کام کرنے والے متعدد جہازوں کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق پیغامات ملے ہیں۔

ادھر ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران کی تمام جامعات تاحکم ثانی بند کردی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین2 گھنٹے ago

انسانی حقوق کے معاملے پر ہمیں لیکچر دینے والے خود کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، ایران کی یورپی یونین پر تنقید

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے حوالے سے یورپی یونین کے بیانات کو مسترد...

makkah-defense-pact makkah-defense-pact
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مصر مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کرنے لگا

قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) مصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے...

NADRA NADRA
پاکستان2 گھنٹے ago

نادرا نے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی...

president-zardari-meets-prime-minister- president-zardari-meets-prime-minister-
پاکستان2 گھنٹے ago

صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، مکہ دفاعی معاہدے، قومی سلامتی اوردہشتگردی کے خاتمے پراہم مشاورت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف علی زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران اہم...

Mir-Raza-Case Mir-Raza-Case
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، لاش اٹھانے والے ریسکیو اہلکاروں کے اہم انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کیس میں لاش اٹھانے والے ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ اور لاش...

petrol-and-diesel petrol-and-diesel
پاکستان2 گھنٹے ago

ای سی سی نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34...

gold-rate gold-rate
پاکستان3 گھنٹے ago

خریداروں کےلیے خوشخبری، مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ہوئی اور یہ ہفتہ وار خسارے کی جانب گامزن رہیں...

Flag Flag
پاکستان3 گھنٹے ago

پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی، پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں پرچم کشائی کی شاندار تقریبات

پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز اور مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی...

missiles missiles
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کی جوہری صلاحیت برقرار ہے، امریکا میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے میں ناکام رہا، احمد خاتمی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی  مجلس خبرگان رہبری کے رکن احمد خاتمی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی میزائل...

ibrahim razaei ibrahim razaei
تازہ ترین3 گھنٹے ago

غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے نتیجے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کافیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ایران کا خطے کے ممالک کو پیغام

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے جمعے کے روز...

Trending