پاکستان
ایران امریکا ثالثی میں اہم پیشرفت،وزیراعظم شہبازشریف کا ولی عہد کی دعوت پرسعودی عرب جانے کا امکان
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہبازشریف مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پیش نظر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس کے بعد وہ ترکیہ جائیں گے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ دورے کےدوران وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے،جس میں اہم علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیاجائےگا،ملاقات میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات کےآئندہ لائحہ عمل پرتبادلہ خیال متوقع ہے،اس کےعلاوہ کشیدگی میں کمی اور مستقل جنگ بندی کے امکانات پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اردوان کی اسرائیل پر حملے سے متعلق خبر من گھڑت قرار
ذرائع کاکہنا ہےکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورقیام امن کےامورپربھی بات چیت کا امکان ہے،پاک سعودی تعلقات کومزید مضبوط بنانےکےاقدامات پربھی گفتگوہوگی،خطےمیں امن واستحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان اعلیٰ سطح کےرابطےاورمشاورت جاری ہے،ایک ماہ سےبھی کم عرصے میں وزیراعظم کادوسرادورہ ہوگا،وزیراعظم کےدورے کی تفصیلات حکومت نےابھی تک جاری نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کے معاملے میں چین نے ایران کی کھل کر حمایت کردی
دوسری جانب پاکستان نے ایران اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی کی توسیع کے لیے کوششیں شروع کر دیں،وزیراعظم شہبازشریف نے قریبی رفقاء سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کےسینئر اراکین،اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے،ایران امریکا مذاکرات کےبعد کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا،وزیراعظم مذاکرات کےحوالےسےقیادت کےکردارپراظہار خیال کریں گے،جنگ بندی پرعملدرآمد اور توسیع کے حوالے سے کاوشوں پرغور ہوگا۔
-
پاکستان4 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان1 مہینہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان2 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو6 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

