تازہ ترین
ایرانی صدر نے ملک میں موجود 4500 سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی
تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا ’سرو‘ کا یہ درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے۔ یہ اس دھرتی پر ہے جو ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دورۂ چین پر امریکی صدر ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی باغ کا دورہ کروایا تھا۔
صدر شی نے باغ کے 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے تھے اور بتایا تھا کہ یہاں بعض درخت 1000 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کا نام لیے بغیر دھمکی
صدر ٹرمپ نے اس جگہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ ماحول بہت پسند آیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدر پزشکیان نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر اس لیے بھی شیئر کی کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تہذیب اجاڑنے کی دھمکی دی تھی۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

