Connect with us

پاکستان

وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف ن لیگ کے اندر دھڑا بن رہا ہے، غلام مصطفیٰ کا بڑا دعویٰ

ghulam-mustafa

لاہور (صداۓ سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے اندر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف ایک دھڑا بن رہا ہے، اچھے کاموں کی تعریف کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت کی تمام پالیسیوں کو درست قرار دے دیا جائے۔

ترجمان ق لیگ نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) نے 2023ء میں پنجاب حکومت مسلم لیگ (ق) کو دینے کا معاہدہ کیا تھا، جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، اگر معاہدے پر عمل درآمد کیا جاتا تو مریم نواز وزیر اعلیٰ نہ ہوتیں۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کے لیے ق لیگ نے اپنا ووٹ دیا، اگر پارٹی کی حمایت نہ ہوتی تو وہ وزیراعظم نہ بن پاتے۔

پنجاب میں کرپشن سے متعلق غلام مصطفیٰ نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے عام شہری کو اپنے جائز کام کے لیے بھی رشوت دینا پڑتی ہے۔ صوبے کے تھانوں، کچہریوں، پٹواریوں، تحصیل داروں اور مختلف سرکاری محکموں میں برا حال ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری سالک حسین نے عمومی مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کرپشن کا الزام لگایا تھا لیکن مریم نواز نے اسے ذاتی مسئلہ سمجھ لیا۔

غلام مصطفیٰ نے بھی کہا کہ کوئی بھی حکومت یہ نہیں کہہ سکتی کہ اس دور میں کرپشن ختم ہوگئی ہے کیونکہ یہ بڑا مسئلہ ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

ترجمان ق لیگ نے کہا کہ غلام مصطفیٰ ملک نے کہا کہ ہماری بنیادی تشویش عام آدمی کے مسائل ہیں، بڑے منصوبوں میں کرپشن اور شفافیت اہم معاملات ضرور ہیں، لیکن شہریوں کو تھانے، کچہری اور سرکاری دفاتر میں مشکلات کا سامنا ہے جہاں بغیر پیسے دیے ان کی شنوائی نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

gas-companies gas-companies
پاکستان3 گھنٹے ago

گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کی تیاری، سوئی کمپنیوں کا اوگرا سے رجوع

کراچی (صداے سچ نیوز) ملک میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان پیدا ہوگیا، سوئی ناردرن اور سوئی...

gold-rate gold-rate
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار، آج بڑی کمی ہوگئی

کراچی (صداے سچ نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑی کمی واقع ہوئی...

Noreen Niazi and Uzma Khan Noreen Niazi and Uzma Khan
پاکستان4 گھنٹے ago

عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ ...

Rabia Ahsan Murder Case Rabia Ahsan Murder Case
پاکستان4 گھنٹے ago

ربیعہ احسن ہلاکت کیس، ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل، اگلا قدم کیا ہوگا؟

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) راولپنڈی میں خاتون صحافی ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں پولیس ملزم احسن کو...

imran khan imran khan
پاکستان5 گھنٹے ago

عمران خان سے ملاقات کو خفیہ ڈیل سے جوڑنا مضحکہ خیز پروپیگنڈا ہے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) کل اڈیالہ میں ہونے والی ملاقات کو کسی خفیہ سیاسی سرگرمی یا پسِ پردہ ڈیل سے...

federal-constitutional-court federal-constitutional-court
پاکستان5 گھنٹے ago

بیرسٹر گوہر کی پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت بحال کرنے کی استدعا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواستوں کی سماعت روکنے...

saqib khan saqib khan
پاکستان5 گھنٹے ago

راولپنڈی ٹیسٹ، ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیے

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) تفصیلات کے مطابق ثاقب خان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 130 رنز کے عوض...

trump and modi trump and modi
تازہ ترین5 گھنٹے ago

ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی کو جگہ دلانے کے لیے ماہانہ 75 ہزار ڈالر ادائیگی کا انکشاف

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکی قانون فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ کے تحت جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے...

faisal karim faisal karim
پاکستان5 گھنٹے ago

سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے...

Explosives-Laden Vehicle. Explosives-Laden Vehicle.
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، دہشتگردوں کا تھانے پر بارودی مواد سے بھری گاڑی سے حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان (صداے سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں رات گئے دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر بارودی مواد سے...

Trending