پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ پی بی 21 بلوچستان میں دوبارہ گنتی کے حکم کو معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔
عدالت نے یہ حکم محمد صالح بھوتانی کی درخواست پر جاری کیا اورفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت عید الفطرکے بعد مقررکرنے کی ہدایت بھی کی۔
درخواست گزارنے 25 فروری کوجاری ہونے والے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کوغیرقانونی قراردینے کی استدعا کی اور مؤقف اختیارکیا کہ فارم 47 کے مطابق انتخابی نتائج برقرار رکھے جائیں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ ریٹرننگ آفیسرکوفارم 47 کی بنیاد پر فارم 48 اور 49 تیار کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزارکے وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی صریح خلاف ورزی ہے اوردوبارہ گنتی کا حکم محض مفروضوں کی بنیاد پردیا گیا، جس کے لئے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں تھے۔
مزید کہا گیا کہ فریقین کو سنے بغیر فیصلہ سنایا گیا جوآئین کے آرٹیکل 10 اے اورسپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کے حکم پر عملدرآمد عارضی طور پرروک دیا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 مہینہ agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

