Connect with us

تازہ ترین

اسرائیل نے تشدد زدہ مزید 30 لاشیں حوالے کردیں، وزارت صحت غزہ

Deadbody

غزہ (صدائے سچ نیوز) غزہ میں امن معاہدے کے نفاذ کے بعد اسرائیل سے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ پہنچ گئیں، جن پرتشدد کے نشانات ہیں، حماس نے کہا ہے کہ تمام یرغمالیوں کی وہ لاشیں حوالے کر دی ہیں جن تک رسائی ممکن تھی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ 30 مزید فلسطینیوں کی لاشیں غزہ پہنچ گئیں، جن میں سے بعض پر ’ تشدد، مارپیٹ، ہاتھ باندھنے اور آنکھوں پر پٹی باندھنے’ کے آثار پائے گئے ہیں۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ ان فلسطینیوں کی موت کب اور کیسے ہوئی۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس (آئی سی آر سی ) ان لاشوں کو واپس غزہ منتقل کر رہی ہے۔ یہ وہ لاشیں ہیں جو جنگ کے دوران اسرائیل کے پاس موجود تھیں۔

منگل اور بدھ کے روز اسرائیل نے دو گروپوں میں 90 فلسطینیوں کی لاشیں ناصر میڈیکل کمپلیکس منتقل کی تھیں جس کے بعد واپس کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 120 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر: شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ان میں سے بہت سی لاشیں تاحال شناخت نہیں کی جا سکیں، اور وزارت نے اہل خانہ کی مدد کے لیے ان کی تصاویر ایک مخصوص ویب سائٹ پر شائع کی ہیں تاکہ وہ اپنے پیاروں کی شناخت کر سکیں۔

ناصر اسپتال کے مطابق منگل کو حوالی کی گئی لاشوں کے ہاتھ اور پاؤں بندھے ہوئے تھے، اسپتال نے بتایا کہ یہ لاشیں اسرائیل میں ریفریجریٹروں میں رکھی گئی تھیں اور ان پر ناموں کے بجائے نمبرز درج تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے 360 غزہ کے شہدا کی لاشیں واپس کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ اس ہفتے واپس کی جانے والی لاشوں میں وہی لاشیں شامل ہیں یا نہیں جن کا ذکر معاہدے میں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ اس نے تمام یرغمالیوں کی وہ لاشیں حوالے کر دی ہیں جن تک اس کی رسائی ممکن تھی، اور یہ کہ ہلاک ہونے والے باقی یرغمالیوں کی لاشیں نکالنے کے لیے ’ بڑے پیمانے پر کوششیں اور خصوصی آلات’ درکار ہیں۔

ایک ذریعے نے سی این این کو بتایا کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس کم از کم مزید چھ لاشوں تک رسائی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ishaq-dar ishaq-dar
پاکستان40 سیکنڈز ago

سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکے وزرائے خارجہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی سعودی عرب، ترکیہ اورمصرکےوزرائےخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت پر سعودی...

trump trump
تازہ ترین9 منٹس ago

کیوبا اگلا ہدف؟ ٹرمپ کے بیان سے عالمی سیاست میں ہلچل، کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان نے عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی...

imf-pakistan-latest-talks imf-pakistan-latest-talks
پاکستان15 منٹس ago

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی...

iran-attack iran-attack
تازہ ترین24 منٹس ago

ایران کا بڑا حملہ،کویت میں 6 امریکی جہاز تباہ، سلطان ائیربیس میں بھی امریکا کو بھاری نقصان، کئی امریکی فوجی مارے جانے کا دعوی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے اسرائیل پر ایک اور تگڑا وار کرتے ہوئے کلسٹرمیزائل داغ دیے،جس کے نتیجے میں...

social media social media
پاکستان35 منٹس ago

بذریعہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کیخلاف ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے خلاف ایک منظم اور اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن مہم بے نقاب ہوئی ہے، جس...

hafiz-naeem-ur-rehman hafiz-naeem-ur-rehman
پاکستان42 منٹس ago

ٹرمپ اور نیتن یاہو شیطان کے پجاری ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (صداۓ سچ نیوز) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین60 منٹس ago

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، نتائج جلد سامنے آئیں گے، امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران سے بات چیت کی تصدیق کردی،کہا ایران کے...

hezbollah hezbollah
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

حزب اللّٰہ کا اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل فائر کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداۓ سچ نیوز) حزب اللّٰہ نے بیروت میں اسرائیلی جنگی طیارے پر زمین سے فضا میں مار کرنے  والا...

tehran-historic-university attacked tehran-historic-university attacked
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

تہران کی تاریخی یونیورسٹی پر بمباری، عالمی سطح پر شدید ردعمل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع اہم تعلیمی ادارے تہران سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونی ورسٹی پر...

gold gold
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

ایران جنگ کے باوجود سونے کی قیمتوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوا؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے خلاف جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں...

Trending