تازہ ترین
اسرائیل کی لبنان کے 12 علاقوں پر حملوں کی دھمکی
تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان کے 12 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو حملے کی دھمکی کے بعد فوری طور پر گھروں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کر دی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں الدویر، عرب سلیم، الشرقیہ (نبطیہ)، جبشیت، براشیت، صرفند، دونین، بریقہ، قاقعیہ الجسر، القصیبہ (نبطیہ) اور کفر سیر شامل ہیں۔
فوج نے ہدایت کی ہے کہ شہری کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حزب اللہ کے خلاف آپریشنز کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 41 افراد شہید ہو گئے ہیں، جبکہ صرف ہفتے کے روز ہونے والے حملوں میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لبنان میں پچھلے 2 ماہ میں شہداء کی تعداد 2 ہزار 659 ہوگئی ہے جبکہ 8 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
-
پاکستان2 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان3 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان4 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان7 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو7 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

