پاکستان
جبران ناصر نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا
کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
جبران ناصر نے کہا کہ میر رضا کے اہل خانہ کل جے آئی ٹی کے لیے ہائی کورٹ جائیں گے اور جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میر رضا کے اہل خانہ کو بتائے بغیر جوڈیشل کمیشن بنایا گیا اور تحقیقات کے ٹی او آرز پبلک نہیں کیے گئے۔
جبران ناصر نے مزید کہا کہ پولیس تحقیقاتی رپورٹ کل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گی۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پولیس رپورٹ پیش کرنے سے پہلے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیوں کیا؟
ان کا کہنا تھا کہ کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پولیس کی تفتیش کے نتائج کو جانتے ہیں اور وہ اس سے متفق نہیں ہیں؟
میر رضا کے والد کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ سوال اٹھایا کہ جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی گئی؟، پولیس افسران کے مجرمانہ رویے کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

