پاکستان
قطری وفد کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری بڑھنے اور باہمی تعاون مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔
قطری وفد کی قیادت ممتاز کاروباری شخصیت اور شاہی خاندان کے رکن شیخ نایف بن عید آل ثانی نے کی۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافت، مذہب اور باہمی مفادات کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔
انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ مسلم ممالک میں اتحاد اور امن کے لیے مکہ معاہدے کو اہم پیش رفت بھی قرار دیا۔
قطری وفد کے سربراہ شیخ نایف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔ عالمی و علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف بھی کی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

