Connect with us

پاکستان

کلر سیداں، مدرسے میں تشدد سے طالبعلم جاں بحق، 2 ملزمان زیرِ حراست

kallar-syedan-student-dies-

کلرسیداں (صداۓ سچ نیوز) پولیس نے کلرسیداں کے مدرسے میں مبینہ تشدد سے 9 سالہ طالب علم کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا طالب علم فیضان بھکر کا رہائشی تھا اور 4 ماہ قبل مدرسے میں داخل ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر مدرسے کی انتظامیہ نے والدین کو اطلاع دی، تاہم والدین کے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی بچہ دم توڑ چکا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میت بھکر منتقل کیے جانے کے بعد والدین نے غسل دیتے وقت بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے۔

تشدد کے نشانات سامنے آنے پر اہلِ خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور بچے کی لاش کلرسیداں لے آئے، جہاں پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔

کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں جو بھی افراد ملوث پائے گئے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

kpk-police kpk-police
پاکستان47 منٹس ago

کے پی پولیس کے 54 شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختونخوا پولیس کے 54 شہدا کے خاندانوں میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے گئے...

Ballistic Missiles Ballistic Missiles
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

یمنی حوثی چینی پرزوں کی مدد سے جدید بیلسٹک میزائل تیار کررہے ہیں، امریکی اخبار کا انکشاف

صنعا (صداۓ سچ نیوز) یمن کے حوثیوں کی جانب سے چین سے درآمد کردہ پرزوں کی مدد سے اپنے جدید...

Rana Sanaullah Rana Sanaullah
پاکستان1 گھنٹہ ago

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی  امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مراد سعید افغانستان...

Laiba’s Initial Postmortem Laiba’s Initial Postmortem
پاکستان1 گھنٹہ ago

اسلام آباد، گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی ٹیم کو موصول

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کی تفتیشی...

Modi Government Modi Government
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

مودی حکومت نے مسلم بستی کی واٹر سپلائی بند کر دی، معاملہ اقوامِ متحدہ تک  جا پہنچا، بی بی سی

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تعصب اور انتقامی کارروائیوں کا ایک اور ہولناک واقعہ سامنے...

oil oil
تازہ ترین2 گھنٹے ago

امریکا میں توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمہ محنت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق توانائی...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان7 گھنٹے ago

جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی وہاں دہشتگردوں کے پیچھے کوئی اور چھپ رہا ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جہاں آپ نے ایمرجنسی لگائی...

Bushra Bibi’s Bushra Bibi’s
پاکستان7 گھنٹے ago

190 ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی...

National Assembly National Assembly
پاکستان7 گھنٹے ago

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی سے متعلق  قرارداد پیش...

Chairman-PPP Chairman-PPP
پاکستان8 گھنٹے ago

ایمرجنسی کا نفاذ آئینی اقدام ہے، حکومت سے بات چیت کریں، بلاول بھٹو کی اپوزیشن سے درخواست

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے انتہائی قدم اٹھانے سے...

Trending