Connect with us

پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ

Lahore-high-court

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سرکاری ملازمت میں تبادلہ سروس کا حصہ ہے اور کوئی بھی ملازم اپنی مرضی کے اسٹیشن پر تعیناتی کا قانونی دعویٰ نہیں کر سکتا۔

عدالت نے واضح کیا کہ محض آٹھ دن کے اندر تبادلہ ہونا بذاتِ خود غیر قانونی نہیں ہے، جب تک تبادلے میں انتظامی بدنیتی ثابت نہ ہو، عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔

یہ فیصلہ جسٹس راحیل کامران نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں جاری کیا، عدالت نے بلڈنگ انسپکٹر محمد عمران ارشاد کی تبادلے کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی، درخواست گزار نے تبادلے کے محض آٹھ دن بعد عدالت سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید قرار دیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے نفاذ کے بعد سابقہ قانون موثر نہیں رہا اور نئے قانون میں ملازمین کی تعیناتی کی مدت یعنی سیکیورٹی آف ٹینور کا کوئی تحفظ موجود نہیں لہٰذا محکمہ بلدیات کے ملازمین کسی مخصوص مدت تک ایک ہی جگہ تعیناتی کا حق نہیں رکھتے۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پرانے عدالتی نظائر نئے قانون کی موجودگی میں درخواست گزار کے کام نہیں آ سکتے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Chicken Farms Chicken Farms
پاکستان4 گھنٹے ago

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بروقت کاروائی، فتح جنگ میں مردہ مرغیوں کی بڑی اسمگلنگ ناکام

فتح جنگ (صدائے سچ نیوز) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بڑی کارروائی...

FIA Operation against illegal medicine FIA Operation against illegal medicine
پاکستان5 گھنٹے ago

ایف آئی اے کی جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کے خلاف کارروائی، بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات برآمد

کوئٹہ (صدائے سچ نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے جعلی اور اسمگل...

Islamabad-High-Court Islamabad-High-Court
پاکستان9 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی بی 21 میں دوبارہ گنتی کا حکم معطل کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ پی بی 21 بلوچستان میں...

optimus optimus
پاکستان9 گھنٹے ago

اسلام آباد کے نوجوان کا کارنامہ، کباڑ کے پرزوں سے دیوہیکل مجسمے تخلیق

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں واقع ایک ورکشاپ میں پاکستانی آرٹسٹ احتشام جدون ضائع...

Maryam-Nawaz Maryam-Nawaz
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ کامیاب امیدواروں...

AI AI
پاکستان10 گھنٹے ago

اے آئی کے باعث 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں خطرے میں

لندن (صداۓ سچ نیوز) برطانوی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں منصوعی...

Tahir-Andrabi Tahir-Andrabi
پاکستان10 گھنٹے ago

کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، طالبان رجیم کے بعد دہشتگردی میں اضافہ ہوا، دفترخارجہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا...

10-rs-note 10-rs-note
پاکستان11 گھنٹے ago

کیا 10 روپے کا نوٹ ختم کیا جارہا ہے؟ سفارشات سامنے آگئیں

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں 10 روپے کا نوٹ ختم کرنے کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ...

marco robio marco robio
پاکستان13 گھنٹے ago

ایران فی الحال یورینیم افزودگی نہیں کر رہا، امریکا کو جوہری پروگرام اور میزائل صلاحیت پر تشویش

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اس وقت یورینیم کی افزودگی...

Lahore-high-court Lahore-high-court
پاکستان13 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا...

Trending