پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ای ٹیکسی اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ کامیاب امیدواروں میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔
پاکستان کی پہلی 100 فیصد الیکٹرک ای ٹیکسی سروس شہری علاقوں میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دے گی۔
اس منصوبے کے تحت خواتین مسافروں اور ڈرائیوروں کے لیے مخصوص ہلکے جامنی رنگ کی ای ٹیکسیاں مختص کی گئی ہیں۔ جبکہ مردوں کے لیے سبز رنگ کی ای ٹیکسیاں چلائی جائیں گی۔
حکام کے مطابق ای ٹیکسی سروس جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد شہری سفر کو محفوظ، آسان اور کم آلودگی والا بنانا ہے۔ پہلے مرحلے میں بڑی تعداد میں الیکٹرک گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا منصوبہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹیکسی حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دیتی ہوں۔ اسکیم میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور خواتین ڈرائیوروں کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ جبکہ مرد ڈرائیوروں کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای ٹیکسی اسکیم کی کامیاب لانچنگ پر وہ اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہیں۔ یہ منصوبہ خواتین کے روزگار کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک وہیکلز فراہم کی جائیں گی۔ اور اس اسکیم کے لیے 4 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے۔ ای ٹیکسی ایک چارج پر 300 کلومیٹر تک چل سکتی ہے اور اس کے ذریعے ماہانہ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تک آمدن ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پورے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم ہے۔ اور ای ٹیکسی منصوبہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ اسموگ کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔ اس سال پنجاب میں اسموگ کنٹرول میں رہی اور کسی قسم کی غیر معمولی بندش کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ اور ہر خاتون خود کو محفوظ تصور کرتی ہے۔ اگر کسی نے خواتین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اسے انجام یاد رکھنا ہو گا۔
انہوں نے گرین اور الیکٹرک بسوں کے منصوبے کو سپر ہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل میں گرین بسز لائی جائیں گی۔ جبکہ پنجاب کا ٹرانسپورٹ نظام دیگر صوبوں کے لیے مثال بن چکا ہے۔
رمضان اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر تحصیل میں رمضان بازار قائم ہیں۔ اور نئے سہولت بازار بھی لگ رہے ہیں۔ جبکہ رمضان نگہبان پیکج کے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو کارڈ گھر تک پہنچایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے 10 ہزار روپئے دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوا لاکھ کے قریب افراد باعزت افطار دسترخوان سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اور عید کے بعد مخیر حضرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مدعو کیا جائے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پنجاب کے عوام کو کبھی اپنا حق مانگنا نہ پڑے۔ اور مزدوروں کو ان کا حق باعزت طریقے سے دیا جائے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 مہینہ agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

